10 مراحل آپ کی جِلد کے لیے بہترین
اگر آپ ’10 اسٹیپ کورین بیوٹی روٹین‘ کی تلاش میں ہیں جو آپ کی جِلد کو جاذب نظر بنانے کے ساتھ اسے قدرتی طور پرنکھاردے تو آپ کیلئے یہ معلومات سے بھرپور مضمون حاضر خدمت ہے ۔
حُسن و جمالیات کو نئے انداز سے روشناس کرانے والی الیشیا یون کا کہنا ہےکہ انہوںنے خود Kبیوٹی روٹین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا ہےاور یہ واقعی جِلد کی بہتر ی اور اسے صحت مندرکھنے میں مدددیتی ہے۔
10-step K-beauty routine کی وضاحت
آپ نے کورین بیوٹی روٹین کے بہت سے مراحل یا اسٹیپس کےبارے میں سنا ہوگا،جن میں نفاست سے جِلد میں بہتری لانا، جِلد کی سطحوں کو نمی اور نشوونما پہنچانااور پھر وہ نتائج تلاش کرنا جن کی آپ کو تلاش ہے وغیرہ وغیرہ ۔ یہ لازمی نہیں کہ کورین بیوٹی روٹین 10 مراحل پر ہی مشتمل ہو، آئیےان دس مرحلوں کے بارے میں جانتے ہیں جو آپ کی جِلد کے ردعمل پر مشتمل ہیں۔
مرحلہ :1 آئل بیسڈ کلینزر
Kبیوٹی روٹین کواپنانے والی خواتین ڈبل کلینزر کے بارے میں جانتی ہیں ۔ڈبل کلینزنگ کرتے ہوئے آئل پر مشتمل کلینزنگ پہلے کی جاتی ہے۔ آئل اورپانی ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں، تو ایک سادہ پانی اور جھاگ والا کلینزرجِلد پر موجود آئل والے میل کچیل کو مؤثر طریقے سے صاف نہیں کرپاتا۔ اگرآپ کی جلد آئلی ہے تو آئل کلینزر ہی بہتر مدد کرتاہے۔ اس کے علاوہ کلینزنگ جیل بھی ایک اور آپشن کےطور پر موجود ہے، جو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے جِلد پر گریسی میل نہیں چھوڑتا ۔ اس سے جِلد تروتازہ اور بھرپور ہو جاتی ہے۔
مرحلہ :2 واٹرآئل بیسڈ کلینزر
واٹر بیسڈ کلینزر سے میل آرام سے نکل جاتاہے۔ پہلے آئل پھر واٹر بیسڈ کلینزنگ جِلد کی گہرائی تک پہنچ کر میل کو صاف کرتی ہےاور جِلد پر گراں بھی نہیں گزرتی۔ اسکے علاوہ کم pHوالا کلینزر بھی بہت مؤثر ثابت ہوتاہے۔ آپ کورین یا کورین کے علاوہ پروڈکٹس ملا کر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
مرحلہ :3 ٹونر
اگر آپ کی جِلد آئلی ہے تو اس کے لیے ٹونر ضروری ہےکیونکہ یہ جِلد کیpHکو متوازن رکھتاہےاور جِلد کی صحت کیلئے ضروری بھی ہے، اسی سے جلِد کی ہائڈریشن کا آغاز ہوتاہے۔ جِلد کی ہر قسم کے لیے ٹونرموجود ہیں۔ چند ایک ٹونر میں رائل جیلی بھی شامل ہوتی ہے جو خشک جِلد کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتی ہے اور دونوں کا امتزاج ، جِلد کے خشک اورآئلی حصوں کو ان کی مناسبت سے ہائیڈریڈکرتاہے۔
مرحلہ :4ایسینس
اگرچہ ٹونر کا کام ہے کہ وہ جِلد کی pHبیلنس رکھنے میں مدد کرے لیکن ایسنس جِلد کو نمی فراہم کرتا ہے تاکہ اسے ایک صحتمندانہ ماحول ملےاور روٹین کیلئے تیار کرے۔ پالک کے ایک پتے کے بارے میں سوچیں، جب وہ پانی جذب کرتاہے توکیسا بھرا بھرا اورگداز ہو جاتاہے۔ اسی طرح جِلد میں نمی ہوتو وہ نرم وگداز ہوجاتی ہے اورہر چیز بہتر طریقے سےجذب ہوتی ہے۔
مرحلہ :5فیس آئل ، سیرم
اس مرحلے پر روٹین بالکل ذاتی ہو جاتی ہے، کیونکہ آپ کویہاں اجزاء اپنی جِلد کی نوعیت کے حساب سے خود منتخب کرنے ہوتے ہیں۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ جِلد پر کیل مہاسے، جھائیاں اور کھردرا پن ہے یا پھرجِلد بے جان ہے۔ آپ مختلف ٹریٹمنٹ کو مکس اور میچ کرسکتی ہیں، اس کے علاوہ پتلے ٹیکسچر سے موٹے ٹیکسچر کا فیصلہ بھی کرسکتی ہیں۔ وٹامن سی سیرم ہرمرحلے پر جِلد کی دمک بڑھاتے اوراسے ستواں بناتے ہیں۔
مرحلہ :6آئی کریم
آنکھیں آپ کے جسم کا سب سے نازک عضوہوتی ہیں ۔آنکھوں کی جِلد پتلی ہونے کا مطلب ہے کہ ا ن کی نمی میں تیزی سے کمی ہوتی ہے، اسی لیے چہرے کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں آئی لائن جھریاں پڑنے کا آغازجلد ہو جاتاہے۔ پہلے تو اس حصے کو ہائیڈریٹڈ رکھیں،اوردوسرایہاں کبھی ہیوی میک اپ نہ کریں جس سے مسام بند ہوجائیں اور نمی باہر نہ نکل پائے۔ اچھے نتائج کیلئے وہ آئی کریم استعمال کریں جس میں وٹامنز اور اینٹی اوکسیڈنٹس ہوں جبکہ ہلکی ہوا اور نمی کی حفاظت پر اثر انداز نہ ہو۔
مرحلہ :7موئسچرائزر
یہاں پر بھی آپ کو وہی موئسچرائزر استعمال کرنا ہے جو آپ کی جِلد کی نوعیت سے میل کھاتا ہو۔ خشک جِلدکیلئے ذرا بھاری موئسچرائز ر، جس میں تھوڑا سا آئل شامل ہو بہتر رہتاہے جبکہ آئلی جِلد کیلئے جیل بیسڈ موئسچرائزر ٹھیک رہتاہے۔
مرحلہ :8ایس پی ایف
آپ کی جِلد کی دیکھ بھال میں سب سے اہم مرحلہ یہی ہے۔ اپنے چہرے پر ہر صبح سن پروٹیکشن فیکٹر(ایس پی ایف) لگائیں، پھر بارش ہو یا دھوپ ، بے فکر رہیں۔ اگر آپ مسلسل دھوپ میں رہتی ہیںتو ہر چند گھنٹو ں بعد SPFلگائیں۔ ہم سب ا س کی اہمیت جانتے ہیں لیکن اسے لگانے میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی جلد کی مطابقت کا SPFتلاش کرلیں اور اسے لگانا عادت بنالیں توآپ کی جِلد بھی آپ کی شکر گزار ہوگی ۔
مرحلہ :9ایکس فولی ایشن
ایکس فولی ایشن روزانہ بھی ہوسکتاہے اور ہفتے میں ایک بار یاچند منٹ کیلئے بھی۔ایکس فولی ایشن اس لیے بھی اہم ہے کہ جوںجوں عمر بڑھتی جاتی ہے، جِلد کے خلیوں کا پروسیس سست ہوتا چلا جاتا ہےا ور مردہ خلیے جِلد میں خرابی پیدا کرتے ہیں ا ور جِلد میں جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس کیلئےاپنی جلد کی مناسبت سے کسی معیاری اسکرب سے چہرے کی جلد پر مساج کریں یا ایسا ایکس فولی ایٹر جس میں کلینزر کی خصوصیات موجود ہوں، اپنی جلد کی مناسبت سے منتخب کریں ۔
مرحلہ :10فیس شیٹ ماسک
فیس شیٹ ماسک کو کورین فیشل ماسک بھی کہا جاتاہےجو تیزی سے مقبول ہو رہاہے اور اسے مشہور شخصیات ، ماڈلز اور اداکارائیں شوق سے استعمال کررہی ہیں۔ باریک کاٹن شیٹ سے بنائے گئے ماسک کو لیکوڈ بیسڈ فارمولے میں بھگویا جاتا ہے اور یہ جِلد کونمی بخشنے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتاہے ، اس کے علاوہ بڑھتی عمر کی وجہ سے جِلد پر پڑنے والی لکیروں کا خاتمہ کرتاہے ۔
اس کا استعمال آسان ہے اور اس میں موجود سیرم کی خصوصیات اسے عام ماسک سے مختلف بناتی ہیں۔ روزانہ استعمال کیا جائے تو پانچویں دن آپ کی جِلد بھری بھری اور گدازمحسوس ہوگی ۔
If you are looking for the ’10 Step Korean Beauty Routine ‘that naturally nourishes your skin while absorbing it, then this is the perfect article for you.
Alicia Yoon, who has refined beauty and aesthetics, says she has benefited from the K Beauty routine experience and it really helps to improve skin and keep her health healthy.
Explain the 10-step K-beauty routine
You may have heard about the many steps or steps of the Korean beauty routine, including improving skin to skin, moisturizing and improving the skin’s surface, and then finding the results you are looking for and more. The Korean Beauty Routine does not have to consist of only 10 steps; let’s know about ten steps that involve your skin reaction.
Step: 1 oil based cleanser
Women who adopt the K beauty routine know about double cleanser. Oil cleansing is done first while doing double cleansing. Oil and water are separated from each other, so a simple water and foam cleaner does not effectively clean the skin containing oil. If you have oily skin, then an oil cleanser is a good help. In addition, a cleansing gel is available as another option, which does not leave grease on the skin when used with water. It makes the skin feel refreshed and full.
Step: 2 water-based cleansers
Mail from a water-based cleanser is easy to get out of. First, the oil is then water-based cleansing, which reaches the depths of the skin and cleanses the skin and does not pass through the skin. In addition, a low pH cleanser is also very effective. You can also use Korean or Korean plus products.
Step: 3 toner
If you have oily skin, toner is important because it balances the pH of the skin and is also essential for the health of the skin, so that hydration of the skin begins. There are toners for all types of skin. Some of the toners also include Royal Jelly, which helps in dry skin development and combines the two, hydrating the dry and oily parts of the skin to suit them.
Step: 4 Essences
Although toner is intended to help maintain the pH balance of the skin, acne provides moisture to the skin so it can have a healthy environment and prepare for routine. Think of a spinach leaf, when it absorbs water, so it becomes full and thick. Likewise, when the skin is moist, it becomes soft and absorbs everything well.
Step: 5 Fees Oil, Serum
At this point, the routine becomes very personal, as you have to choose the ingredients yourself according to your skin type. It is important to see if the skin has nail acne, wrinkles and roughness or is already lifeless. You can mix and match different treatments, as well as decide on thick textures from thin textures. Vitamin C Serum enhances and brightens the skin on every layer. 10 Steps Best for Your Skin
Step: 6 ice cream
The eyes are the most delicate organ of your body. Being thinner of the eyes means that they lose moisture faster, which is why the line of eyelashes starts to appear faster than other parts of the face. First, keep this part hydrated, and never do heavy makeup on the other end so that the wax is closed and the moisture does not get out. For best results, use ice cream that contains vitamins and antioxidants while not affecting the protection of light and moisture. 10 Steps Best for Your Skin
Step: 7 Moisturizer
Here, too, you have to use a moisturizer that matches your skin’s appearance. A slightly heavier moisturizer for dry skin, which contains a bit of oil, is better, while a gel based moisturizer is fine for oily skin.
Step: 8 SPF
This is the most important step in taking care of your skin. Apply sun protection factor (SPF) to your face every morning, whether it be raining or sunny. If you are constantly in the sun, apply SPF every few hours. We all know the importance of it, but show the cheapness and ingenuity of applying it. If you find SPF of your skin compatibility and make it a habit to apply, then your skin will thank you too.
Step: 9x Foliation. 10 Steps Best for Your Skin
X-foliation can occur daily and once a week for a few minutes. X-foliation is also important as the aging of the skin, slowing down the process of skin cells and the dead cells produce a defect in the skin. And the ability to absorb into the skin is diminished. For this, massage your skin with a standard scrub to suit your skin or choose an exfoliator that has cleanser properties to suit your skin.
Step: 10 face sheet mask
The face sheet mask, also known as Korean facial mask, is becoming increasingly popular and is used by celebrities, models and actresses. The mask made from a thin cotton sheet is soaked in a liquid-based formula, and it also gives shine as well as shiny skin, as well as eliminates skin sticks due to aging.
It is easy to use and the serum properties contained in it make it different from ordinary masks. If used daily, the fifth day will leave you feeling overwhelmed and overwhelmed.
10 Steps Best for Your Skin