HomeBeauty Tips5 Mask of Mint bring beauty on face

5 Mask of Mint bring beauty on face

پودینے کے 5فیس ماسک لائیں چہرے پر نکھار

پودینہ دنیامیں ہر جگہ بآسانی دستیاب ہوتا ہے، اس کی خوشبو اور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذا اور مشروبات میں شامل کرتے ہیں۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتاہے۔ اس سدابہار پودے کو قدیم یونانی مہمان نواز کہتے تھے۔ پرانے زمانے میں لوگ خشک پودینے کے سفوف سے دانت مانجھا کرتے تھے تاکہ وہ چمک دار ہوجائیں ۔ اس کے علاوہ وہ پیٹ کے درد سے نجات پانے کے لیے لوگ پودینہ کھاکر گرم پانی پی لیا کرتے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینہ کھاکر آپ چاق چوبند رہتے ہیں اور اعصاب کو سکون پہنچتا ہے۔ اگر آپ نے روغنی غذائیں کھائی ہیں تو آخر میں پودینہ کھانے سے وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پودینہ زود ہضم ہے۔ ٹھنڈ کے اثر سے اگر اعصاب میں اینٹھن پیدا ہوجائے تو پودینہ کھانا چاہیے۔ پودینے میںاینٹی آکسیڈنٹ اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ سرطان کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔ اگر چہرے کے حوالے سے بات کی جائے توپودینے کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم چند فیس ماسک کا ذکر کررہے ہیں جو آ پ کی جِلد کے مسائل کو حل کرنے اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں بہت کام آئیں گے۔

پودینے اور عرق گلاب کاماسک

جِلد کی پی ایچ(pH)کو برقرار رکھنے کے لیے ’روز واٹر‘ یعنی عرق گلاب سے بہتر کوئی چیز نہیں، یہ آئل کی زیادتی کو روکتاہے اورجلن بھی دور کرتاہے۔ اگر عرق گلاب میں پودینے اور شہد کی آمیزش کرکے تھوڑی دیر کے لیے اسے چہرے پر لگانے کے بعد دھولیا جائےتو نہ صرف آپ کے چہر ے کی رنگت نکھر جائے گی بلکہ جلد میں نمی کی کمی دور اور جلد نرم و ملائم ہوجائےگی۔

پودینے او ر کھیرے کا ماسک

گرمیوں میں کھیرا اور پودینہ حیرت انگیز فوائد دیتے ہیں۔ ایک کھیرا لیں اور اسے چھیل کر اچھی طرح پیس لیں۔ اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے۔ اب اس میں پسا ہوا پودینہ اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کراس مکسچر میں ڈال دیں۔ جب یہ اچھی طرح مکس ہو جائے تو اسے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔ دھیان رہے کہ آنکھوں کو اس سے بچانا ہے۔ اسے15منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ آپ کی جِلد میں تازگی اور چمک آجائے گی۔ بہترین نتائج کے لیے اسے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں۔

پودینے، جو اورکھیرے کا فیس اسکرب

جب چہرے پر بہت زیادہ آئل اور گردجم جائے تو پودینے، جو اور کھیرے کا فیس اسکرب آپ کی جِلد کوبچائے گا۔ جو کا دلیہ جِلد کے لیے ایکسفولی ایٹ کا کام کرتاہے اور چہرے سے مردہ خلیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے مشہورہے۔ جِلد کی کلینزنگ اور اسے ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پودینے کے چند پتے، کچھ جو کے دانے، کھیرے کے چند ٹکڑے، شہد ا ور تھوڑا سادودھ لیناہے۔ فیس اسکرب بنانےکے لیے ایک پیالے میں دودھ اور جو ملالیں ، اس میں شہد، کدو کش کیا ہوا کھیرا، پودینے کے پتے پیس کر ملالیں ۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر بڑے آرام سے ملیں۔ اسکرب کرکے چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ چہرہ خشک کرنے کے لیے اسے تولیے سے زیادہ نہ رگڑیں بلکہ آرام سے صاف کریں۔ آپ چہرے کو دمکتاپائیں گی۔

پودینے اور ملتانی مٹی کا ماسک

ملتانی مٹی جِلد کے لیے بہترین ہوتی ہے ،اکثر دیہات میں خواتین جِلد میں چمک لانے کے لیے ملتانی مٹی کا لیپ چہرے پر لگاتی ہیں۔ اگر ملتانی مٹی میں پودینے کے پتے ملالیے جائیں تو اس میں کلینزنگ اور آئل کو کنٹرول کرنے کی خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں۔ پیسٹ بنانے کے لیے آپ کو تھوڑی سی ملتانی مٹی، شہد ، دہی اور پودینے کے پتے پیس کر ملانے ہوںگے۔ جب پیسٹ تیار ہوجائے تو چہرے پر 20 منٹ تک لگائے رکھیں یا اس وقت تک جب یہ ماسک خشک ہو جائے ۔ یہ مساموں کو صاف کرنے اور آئل کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جِلد کو درکارموئسچرائزنگ کو بحال کرنے میں بہترین کام کرتاہے ۔

پودینے اور ہلدی کا ماسک

ہلدی کا فیس ماسک ویسے ہی کیل مہاسوں اور پمپلز کم کرنے میں مددد یتاہے کیونکہ اس میں چہرے کو جلن سے دوررکھنے کی خصوصیات ہوتی ہیں اوریہ ایکنی ختم کرکے چہرہ شاداب بناتا ہے۔ پودینے کے تازہ اور صاف ستھرے پتے پیس لیں ، تھوڑا سا پانی ملا کر اس میں ہلدی شامل کرلیں اور اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ جب آپ چہر ہ دھوئیں گی تو اپنے چہرے پر واضح فرق محسوس کریں گی۔

5 Mask of Mint bring beauty on face

The plant is readily available everywhere in the world, depending on its aroma and benefits, everyone incorporates it into their diet and drinks. It grows in shady places. This evergreen plant was called by the ancient Greek guests. In olden times people used toothpaste to dry mint so they could shine. In addition to this, people used to drink hot water to minimize stomach ache.

Experts say that by eating mint, you are stingy and calm the nerves. If you have eaten healthy foods, in the end, they are easily digested by eating mint. This means that mint is a digestive tract. If the nerve spasms are affected by the effect of frost, then mint should be eaten. Antioxidant ingredients are found in mint. It also reduces the effects of cancer. If you are talking face to face, we are going to mention a few face masks that will do a lot to solve your skin issues and enhance beauty.

Mint and rose rose commasque

To maintain the pH of the skin, there is nothing better than ‘rose water’, which prevents the oil spill and removes irritation. If rubbed with rosemary and mint mixed with honey and rubbed on the face for a while, not only will the complexion of your face not only decrease the moisture in the skin and the skin will become soft and supple.

Mint and cucumber mask

Summer cucumbers and mint provide amazing benefits. Take a cucumber and peel it well and grind it well. Make enough money to make a paste. Now add powdered mint and honey in it and mix well, then whisk one egg whites well and put them in a cross mixer. When it is well mixed, apply it on the face and neck. Be sure to protect your eyes from this. Allow it to soak for 15 minutes, then rinse with cold water. There will be freshness and shine in your skin. Be sure to use it once a week for best results.

Mint, which is a real estate fee scrub

When too much oil and spills on the face, mint, barley and cucumber scrub will save your skin. Joe’s porridge acts as an exfoliating brick for skin and is known for removing dead cells from the face. To cleanse the skin and keep it hydrated, take a few mint leaves, some barley seeds, a few pieces of cucumber, honey and a bit of sweetness. To make the fee scrub, mix milk and milk in a bowl, mix honey, pumpkin cucumber, mint leaves. After mixing well, get this paste on your face with great ease. Wash the face with a scrub. Do not rub the face with a towel to dry the face, but simply clean it. You will see the face shine.

Mask of mint and Multani soil

Multani soil is best for skin, often in villages women apply Multani soil to bring skin shine. If mint leaves are added to Multani soil, it has the properties of cleansing and controlling oil. To make the paste, you will have to grind the leaves of a little Multani soil, honey, yogurt and mint leaves. When the paste is ready, apply it on the face for 20 minutes or until the mask is dry. It does a great job of cleansing the gums and controlling the oil as well as restoring the moisturizing skin needed.

Mint and turmeric mask

The turmeric face mask helps reduce nail acne and pimples as it has the appearance of preventing irritation of the face and it eliminates acne. Grind fresh mint leaves, add a little water, add turmeric to it and leave this face mask on for 15 minutes. When you wash your face you will notice a clear difference in your face.

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments