HomeBeauty TipsAntioxidants Very important for the face

Antioxidants Very important for the face

اینٹی اکسیڈنٹس چہرے کیلئے انتہائی اہم

جلد کی حفاظت انتہائی نازک معاملہ ہے، جو ہر وقت خواتین کی توجہ چاہتا ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک ہفتہ جلد کا خیال رکھ کر یہ سمجھ لیا جائے کہ اب یہ خراب نہیں ہوگی اور اس کے بعد اسے فطرت کے حوالے کردیا جائے۔جلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا حصہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس کا پوری طرح سے خیال رکھا جائے۔ جلد کی حفاظت میں اینٹی آکسیڈنٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہ جلد میں فری ریڈیکلز کی پیداوار کو روکتے ہیں جو جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جلد کو خوبصورت اور صحت مندبنانے کے لیے اسکن کیئر پراڈکٹس میں ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے یہ اینٹی آکسیڈنٹس، جلد کی سوزش ،جلد پر عمر کے اثرات کو کم کرنے اورجلد کو لچکدار بنانے کا کام کرتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کے فوائد

سوزش کو ختم کرتے ہیں :اینٹی آکسیڈنٹس دوران خون اور میٹابولزم کے عمل کو بڑھا کر جلد کی سوزش کوکم کرتے ہیں ۔ سوزش کم ہونے سے جلد نا صرف ہموار ہوتی ہے بلکہ جُھریوں اورایکنی سے بھی محفوظ رہتی ہے۔

جلد میں کھنچائو پیدا کرتے ہیں :اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو سخت اور جوان رکھتے ہیں۔ یہ جلد سے بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرکے اس کو لچکدار بنانےکے ساتھ اس کی نمی بھی برقرار رکھتے ہیں۔ کو اینزائم کیو -10جلد کو سخت بناتا ہے، اس کا استعمال آنکھوں کی کریمز میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو سخت بنانے کے لیے ایسا موائسچرائزر استعمال کریں، جس میں کو اینزائم کیو -10موجود ہو ۔

جُھریوں کو کم کرتے ہیں:یوں تو جھریوں کا ختم ہونا ناممکن ہوتا ہے لیکن اسکن پراڈکٹس میںاینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی جلد کو اُبھار کر اسے جوان بناتے ہیں۔ زیادہ تر اینٹی آکسیڈنٹس جُھریوں اور لکیروںکو کم کر تے ہیں لیکن وٹامن سی اور ای اس کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔ بہت سی اسکن پراڈکٹس اور آئی کریمز میں ان وٹامنز کا استعمال ہوتا ہے۔

نشان ختم کرنے کے لیے:اینٹی آکسیڈنٹس جلد پر پڑے نشان مٹانے کا اہم کام بھی انجام دیتے ہیں۔ یہ نشان الگ سیلز سے بنے ہوتے ہیں، اس وجہ سے الگ ہی نظر آتے ہیں۔ بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس جن میں ایک ایلیئم بھی ہے ( جو ایلوویرا اور پیاز کے رس میں پایا جاتا ہے) نشانوں کی طرف دوران خون کو تیز کرتے ہیں جن سے یہ نشان ہلکے ہوکر جلد کی رنگت میں ہی مل جاتے ہیں ۔ نشانوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے جیل اور کریموں میں اینٹی آکسیڈنٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

دھوپ کے نقصان سے بچاتے ہیں:ہم سب جانتے ہیں کہ تیز دھوپ ہماری جلد کے لیے نقصان دہ ہے۔ تیز دھوپ جلد کو خشک کرکے اس کے خلیوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس خون میں شامل ہوکرنئے سیلز بنانے میں مدد دیتے ہیں،جو دھوپ سے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرکے جلد کو جوان بناتے ہیں۔ بہت سے کلینزر اور موائسچرائزر میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس، سورج سے پہنچنے والے نقصان کے علاج میں کارآمدثابت ہوتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کے ذرائع

زیتون کا تیل: زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ ہوتا ہے اور یہ وٹامن اے اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ دھوپ، آلودگی اور دھوئیں کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو صحیح کرکے اسے خوبصورت بناتا ہے۔ توانائی بخش یہ تیل، جس طرح اندرونی طور پر جسم کے لیے فائدہ مند ہے، اسی طرح جلد کی حفاظت کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ زیتون کا تیل لاتعداد خصوصیات کی بناء پر کئی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ زیتون کا تیل اچھا موائسچرائزر بھی ثابت ہوتا ہےکیونکہ یہ جلد میں گہرائی تک جذب ہوجاتا ہے۔

جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے جلد کی حفاظت کرتا ہےاور اسے نرم و ملائم رکھتا ہے۔ زیتون کا تیل ایکس فولی ایٹر بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔پرانے زمانے میں لوگ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کی جلد بڑھتی عمر میں تروتازہ رہتی تھی۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو زیتون کے تیل میں سمندری نمک ملا کر چہرے پر ملیں۔ یہ ایکس فولی ایٹر جلد کے ان حصوں پر لگائیں، جو حصے خشکی سے متاثر ہیں، اس طرح پرانی خشک جلد کی جگہ نئی جلد آجائے گی۔

سبز چائے:گرین ٹی میں وافر مقدار میں کیٹ چن ہوتی ہےجو جلد پر اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی ایجنگ اثرات مرتب کرتی ہے۔ گرین ٹی جلد کی سطح کو موٹا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ زخموں کو تیزی سے بھرنے اور ہموار کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایسا لوشن یا سیرم (جس میں گرین ٹی شامل ہو) باہر دھوپ میں نکلنے سے30منٹ پہلے لگالیا جائے تو دھوپ سے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اگر آپ کئی گھنٹوں کے لیے باہر جائیں تو سن اسکرین کے ساتھ گرین ٹی ملا کر چہرے پر لگائیں۔

ہلدی:ہلدی کا استعمال مصالحہ کےطور پر کیا جاتا ہے لیکن اس میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ کرسومن موجود ہوتاہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ متاثرہ جلد پر ہلدی کا استعمال ناصرف جلد کو صحت یاب کرتا ہے بلکہ اس پر پڑجانے والے سیاہ نشان بھی ختم کرتا ہے۔ اپنے کھانے، سبزی اور سوپ میں ہلدی کا استعمال کریں، اس کے علاوہ اسے دودھ کے ساتھ پکا کر پئیں۔ آپ ادرک اور ہلدی کی چائے بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔

Antioxidants Very important for the face

Skin safety is a critical issue, which is always seeking women’s attention. It may not be possible to take care of the skin for a week to understand that it will no longer deteriorate and then be given back to nature. Be well thought out. Antioxidants play an important role in skin protection. They prevent the production of free radicals in the skin that cause damage to the skin cells.Antioxidants Very important for the face

This is why they are used in skin care products to make the skin look beautiful and healthy. These antioxidants, derived from natural sources, work to reduce the effects of skin irritation, aging on the skin, and make skin resilient.

Benefits of Antioxidants

Eliminate inflammation: Antioxidants reduce the inflammation of the skin by increasing blood and metabolism processes. Reducing inflammation not only eases the skin but also protects against wrinkles and acne.

Creates skin tightening: Antioxidants keep the skin tight and youthful. They make it flexible while retaining its moisture while eliminating the effects of aging. The enzyme Q-10 tightens the skin, it is used in eye creams. Also, use a moisturizer that contains the enzyme Q-10 to tighten the skin.

Reduces wrinkles: It is impossible to eliminate wrinkles, but the presence of antioxidants in skin products makes the skin rejuvenated. Most antioxidants reduce wrinkles and streaks, but vitamin C and E are very useful. In many skin products and eye creams these vitamins are used.Antioxidants Very important for the face

To remove scars: Antioxidants also do the important job of wiping the scars on the skin. These marks are made up of separate cells, so they look different. Many antioxidants, which also contain an allium (found in aloe vera and onion juice), accelerate the blood flow to the markings, leaving these marks in the skin’s complexion. Anti-oxidants are used in gels and creams used to remove scars.

Protect from sun damage: We all know that sunshine is harmful to our skin. Severe sunlight damages the skin by drying it out. Antioxidants help to create cells that enter the bloodstream, which rejuvenates the sun and rejuvenates the skin. Many anti-oxidants, including cleansers and moisturizers, are effective in treating sun damage.

Sources of antioxidants

Olive Oil: Olive oil is a treasure trove of antioxidants and is rich in Vitamin A and Vitamin E. It makes it beautiful by correcting the damage caused by the sun, pollution and smoke. This energetic oil, just as it is beneficial to the body internally, is very useful to the skin. Olive oil can be used in many ways due to its numerous properties. Olive oil is also a good moisturizer because it absorbs deeply into the skin.Antioxidants Very important for the face.Antioxidants Very important for the face

Protects the skin to provide moisture to the skin and keeps it soft and supple. Olive oil is also good for X-Foliator. In ancient times people used olive oil to enhance their beauty, which kept their skin refreshed at an advanced age. If your skin is dry, mix it with olive oil and apply it on the face. Apply these exfoliates to those areas of the skin that are affected by dryness, thus replacing the old dry skin with new skin.

Green Tea: Green Tea contains a large amount of catechin which has anti-oxidant, anti-inflammatory and anti-aging effects on the skin. Green Tea helps to thicken the surface of the skin. It helps to heal and heal wounds faster. Research has shown that applying such lotion or serum (which contains green tea) for 30 minutes before exiting the sun will not harm the skin. If you go out for several hours, mix the green tea with the sunscreen and apply it on the face.Antioxidants Very important for the face

Turmeric: Turmeric is used as a spice but it contains a large amount of antioxidant chromosomes. Research has shown that the use of turmeric on the affected skin not only heals the skin but also removes the black marks on it. Use turmeric in your food, vegetables and soups, plus cook it with milk. You can also make ginger and turmeric tea.

Antioxidants Very important for the face

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments