دم کی مچھلی بنانے کی ترکیب |
ترکیب |
مچھلی (روہو ) دو کلو (تازہ صاف ٹکڑے) بادام 25گرام ناریل آدھا (تازہ ) خشخاش 25گرام تل 25گرام سفید زیرہ دو چائے کے چمچ ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ سرخ مرچ چار چائے کے چمچ ہلدی چار چائے کے چمچ نمک حسب ذائقہ پیاز 250گرام آئل دو پیالی دہی آدھا کل |
تیار کرنے کی ترکیب |
مچھلی کے ٹکڑوں میں ہلدی اور تھوڑا سا تیل لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں ۔ سرخ مرچ وہلدی کے علاوہ دوسرے خشک مسالے توے پر بھون کر ناریل کو باریک پیس لیں ۔ ناریل تازہ نہ ملے تو کھوپرا ڈالیں اور اس کا برادہ بھی ہلکا بادامی بھون لیں ۔ مچھلی کے ٹکڑے خوب اچھی طرح دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں ۔ دہی میں تمام مسالے اچھی طرح ملائیں ،پیاز سرخ کرکے باریک پیس لیں اور اسے بھی مسالے میں ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر یہ آمیزہ اچھی طرح لگادیں اور ڈھک کر پندرہ یا بیس منٹ تک چھوڑ دیں ۔ ایک چوڑے برتن یا بیکنگ ڈش میں تیل ڈال کر ٹکڑے اچھی طرح جمادیں اور تمام مسالے بھی ڈال دیں برتن کو اوون میں درمیانی آنچ پر رکھیں یا ڈھک کر نیچے اوپر کوئلوں کی دھیمی آنچ دیں جب خوشبو آنے لگے اور تیل اوپر آجائے تو نکال کر ہر ا مسالہ چھڑک کر پیش کریں ۔ اگر چاہیں تو لیموں کا رس نچوڑ لیں ۔ یوں اس میں وٹامن سی کا اضافہ بھی ہو جائے گا۔ |
Dum Ki Machhli Recipe In Urdu |
Ingredients |
Fish (Rohoo) Two kg (freshly clean pieces) 2 almonds 25 grams 3 coconut half (fresh) 4 dried 25 grams 5 mole 25 grams 6 white teaspoons two teaspoons 7 tablespoons of coriander powder 8 red peppers four teaspoons 9 tablespoons of turmeric powder 10 Salt Custom Flavor 11 onions 250 grams 12 oil two cups 13 yogurt half a kilo |
Step by Step Instructions |
Fry turmeric powder in small pieces and leave it for a while. In addition to the red chilli peppers, fry the dried spices and fry the coconut. If coconut is not fresh, add skull and fry it lightly. Wash the fish pieces thoroughly and clean with a cloth. Mix all the spices thoroughly in 18 yogurt, finely chop the onion, and mix it in the spices and mix it well on the fish pieces and leave it covered for fifteen or twenty minutes. Pour oil into a wide bowl or baking dish, stir well, and put all the spices. Place the pot in the oven on a medium flame or cover with a coating of coals on the bottom. When the fragrance starts to come out and the oil comes out, sprinkle each spice on it. Vitamin C will also increase. |
Dum Ki Machhli Recipe In Urdu
RELATED ARTICLES