HomeHealth TipsBeautiful long hair home remedies

Beautiful long hair home remedies

Beautiful long hair home remedies

Beautiful long hair home remedies The beauty of the hair is very important for the look of Hussein, which everyone thinks. Both men and women want their hair to look beautiful because long and long hair has always been a weakness for men and women. However, long and thick hair cannot be obtained in a day, it requires a lot of hard work. All you need to do is come up with basic information and ways to help you achieve this dream. In this regard, you need to work on both dietary and nutritional methods.

First, let’s talk about the nourishing ways you can start to make your hair grow longer and thicker.

Trimming hair

To make the hair grow longer and healthier it is necessary to regularly cut the hair, that is, cut the hair to half an inch. Doing so will improve the health of the hair and make it grow faster.

The use of oil

The use of oil also helps to make the hair longer and thicker. It is important to use the oil two hours before shampooing. For this, almond oil, olive oil, scalp oil, and mustard oil are best, which helps in hair growth. There are two easy ways to absorb oil well into the hair. First, the oil should be semi-heated and applied before bed at night and shampooed in the morning. Second, the oil should be applied two hours before shampoo, and the head should be wrapped in a damp towel in warm water. This will open the hair mass and absorb the oil.

Less use of shampoo and conditioner

Most people wash their hair daily with shampoo because they believe that daily dust and dirt gets in the head, while experts say washing the hair daily with shampoo is not a good process, and that shampoo should be used for at least two days. Should do. The sulfate and other chemicals in shampoos damage the hair, causing them to become barren, lifeless and thin. Therefore, it is important that you minimize the use of shampoo. Experts say that you should only wash the hair thoroughly with water as this will make the hair soft and dry, while the soil in the hair will also be cleansed.

Hair massage

Experts say that massaging the hair increases the blood flow to the head, massaging strengthens the roots of the hair. The method of massage is to massage for three to five minutes with the help of fingers.

The idea of ​​diet

Remember that what you eat affects your hair and skin. If you want long hair, you increase the amount of protein in your diet, a diet that contains minerals like copper, zinc, magnesium, etc., also helps to prolong hair.

Egg

The basic requirement for hair is protein, which depends on their beauty. Protein is essential for incorporating eggs into your diet as eating eggs increases the amount of protein in the body, which is pure and naturally rich in protein, making the hair longer and thicker.

Lemon juice

A lemon daily is useful for getting vitamin C. Drinking a glass of lemon water provides ample amounts of vitamin C, which connects the fine arteries of the brain to the hair and helps the hair to grow faster. Orange is also a rich source of vitamin C.

Seeds of almonds, walnuts, and linseed

Omega-3 fatty acids are found in almond, walnut and linseed seeds, which are very useful for hair growth. It makes the weak and thin hair strong and easy to thicken.

Wheat

Biotin is found in large quantities in wheat. It also provides iron, zinc, and vitamin B. Biotin is required for the proliferation of cells, which play an important role in the supply of amino acids, thereby promoting hair growth.

Carrot juice

Carrot juice rapidly increases the strength of the hair and helps them grow longer. Because of this, the tissues in the body grow faster. Vitamin A content in the body helps to grow cells.

خوبصورت بال اب خواب نہیں

حسین نظر آنے کے لیے بالوں کی خوبصورتی بہت اہمیت رکھتی ہے، جس کا خیال ہر ایک کو ہوتا ہے۔ مرد اور خواتین دونوں ہی اپنے بال خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ گھنے اور لمبے بال ہمیشہ سے ہی مرد اور عورت کی کمزوری رہے ہیں۔ تاہم لمبے اور گھنے بال ایک دن میں حاصل نہیں کیے جاسکتے، اس کے لیے آپ کو کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔ بس آپ کو بنیادی معلومات اور طریقے آنے چاہئیں، جس کے ذریعے آپ اپنا یہ خواب پورا کرسکیں۔ اس سلسلے میں آپ کو غذائی اور غیرغذائی دونوں طریقوں پر کام کرنا ہوگا۔

سب سے پہلے غیرغذائی طریقوں کی بات کرلیتے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنے بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے کے عمل کا آغاز کرسکتی ہیں۔

بالوں کو تراشنا

بالوں کو جلدی لمبا کرنے اور صحت مند بنانے کے لیے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے، یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے۔ اس طرح کرنے سے بالوں کی صحت اچھی ہوتی ہے اور وہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔

تیل کا استعمال

تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتا ہے۔ شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے۔ اس کے لیے بادام کا تیل، زیتون کا تیل، کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین ہیں، جو بالوں کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔ تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔ پہلا یہ کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اُٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔ دوسرا یہ کہ شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے۔ اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اور تیل جذب ہوجائےگا۔

شیمپو اور کنڈیشنر کا کم استعمال

اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے۔ شیمپو میں موجود سلفیٹ اور دیگر کیمیکل بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے وہ روکھے، بے جان اور باریک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ آپ شیمپو کا استعمال کم سے کم کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں کیونکہ اس طرح بال نرم اور خشکی سے پاک ہو جائیں گے جبکہ بالوں میں موجود مٹی بھی صاف ہو جائے گی۔

بالوں کا مساج کرنا

ماہرین کے مطابق بالوں کا مساج کرنے سے سر کے خون کی روانی میں اضافہ ہوتا ہے، مساج کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔ مساج کا طریقۂ کار یہ ہے کہ انگلیوں کی مدد سے تین سے پانچ منٹ تک مساج کیا جائے ۔

غذا کا خیال

یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جو کھاتی ہیں وہی آپکے بالوں اور جلد پر اثر کرتا ہے۔ اگر آپ لمبے بال چاہتی ہیں تو آپ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھادیں، ایسی غذا جس میں معدنیات جیسے کاپر، زنک، میگنیشیم وغیرہ شامل ہو، وہ بھی بال لمبے کرنے میں مدد کرتی ہے۔

انڈہ

بالوں کی بنیادی ضرورت پروٹین ہے، جس پر ان کی خوبصورتی کا انحصار ہوتا ہے۔ پروٹین کے لیے ضروری ہے کہ انڈے کو اپنی غذا میں شامل کریں کیونکہ انڈہ کھانے سے جسم میں پروٹین کی مقدار بڑھتی ہے جو کہ خالص اور قدرتی طور پر پروٹین سے بھر پور ہاتا ہے، جس سے بال لمبے اور گھنے ہوتے ہیں۔

لیموں کا رس

روزانہ ایک لیموں وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے مفید ہے۔ ایک گلاس لیموں کا پانی پینے سے وٹامن سی کی فراہمی وافر مقدار میں ہوتی ہے، جو دماغ کی باریک شریانوں کو بالوں سے جوڑتی ہے اور بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ نارنجی میں بھی وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

بادام، اخروٹ اور السی کا بیج

بادام، اخروٹ اور السی کے بیج میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے، جو بالوں کی نشوونما کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ کمزور اور پتلے بالوں کو مضبوط اور گھنا کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

گندم

گندم میں وافر مقدار میں بائیوٹن پایا جاتا ہے۔ اس سے آئرن، زنک اور وٹامن بی بھی حاصل ہوتا ہے۔ بائیوٹن کی ضرورت خلیوں کو پھیلانے کے لیے درکار ہوتی ہے جو کہ اَمینو ایسڈ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس کے تحت بالوں کی نشوونما حاصل ہوتی ہے۔

گاجر کا جوس

گاجر کا جوس تیزی سے بالوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں لمبا ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں ٹشوز تیزی سے بڑھتے ہیں۔ جسم میں وٹامن اے کی مقدار سیلز کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments