HomeHealth TipsComplete and easy way to lose weight

Complete and easy way to lose weight

Complete and easy way to lose weight

Complete and easy way to lose weight complete and easy way to lose weight Excess fat, extra weight or obesity, if you also suffer from these problems, it’s time to get rid of them. Of course, you would love to know that weight loss can be done without being hungry or eating less.

Before you lose weight it is definitely important for you to know why weight gain is important. It is important for you to be aware of this so that you can prevent your weight from growing again in the future.

Calories

Calories have a direct role in weight gain, such as how many calories you eat, how many calories you consume through physical exertion and how much body fat you save. You have to balance the calories you use in the calories you consume. If you are consuming excess calories in your body and are not consuming them through physical exertion, then, of course, you will begin to gain weight.

Solution: Make your diet chart, which lists its calories in front of everything else. For example, sugar, soft drinks, and processed vegetables contain a lot of calories. Add fresh fruits and vegetables to your diet, reduce your consumption of processed ghee and sugar and even manage to burn as many calories as you eat.

Workout

Life has gotten so busy that people don’t have time to exercise to burn extra calories and the resulting fat. If you cannot exercise to burn extra calories and fat, then forget to lose weight. Nature has made our lives easier on the one hand, and on the other hand, our attitudes have added sluggishness.

Solution: Taking time off for exercise is a matter of time, people have forgotten to walk. Include at least a walk in your daily engagements. Prefer walking as much as possible to school, college, office and the nearest market. Yoga also helps to lose weight.

How to lose weight?

Calorie intake is also important, but if you get the same amount of calories from two different diets, then you should know which of these is the most healthy diet. Always choose nutritious foods.

Develop a balanced diet plan and follow it regularly. Instead of eating more at a time, eat a little at different times throughout the day.

Discard the use of preservatives, carbohydrates, sugar, salt, rice, soft drinks, saturated fats, junk foods and fried foods.

Increase the intake of fiber, protein, salads and low-calorie diets.

Eat fresh fruit instead of processed fruit juices.

Water is the best natural way to lose weight. Water consumption speeds up physical metabolism and reduces weight.

An hour’s walk burns 250 calories and is an easy way to burn calories.

Lack of sleep is a major cause of weight gain. One hour of gold burns 50 calories. It is important that you get regular amounts of sleep.

The trend of junk food

In today’s busy times, reliance on junk food has increased, to appease people. However, you should not forget that this type of diet is high in calories. Excess calories will certainly lead to excess weight and obesity.

Solution: Burning calories from junk food is certainly not an easy task. So the best way to avoid weight gain is to stop eating junk food. Many people break down on junk food in starvation, which causes them to gain weight faster. Make yourself accustomed to eating healthy foods.

Diet plan

Beverages: Drain out milk tea and intoxicants, use black tea, black coffee, and lemon water instead. Don’t make the mistake of adding sugar to it, but add honey instead.

Breakfast: Eat 2 toast with peanut butter (breakfast of peanut butter) with barley porridge or grapefruit for breakfast. For protein, you can eat boiled eggs or apples.

Lunch: Fresh vegetable salads will be excellent. Eat carrots, apples, grapes, beans, watermelon, papaya, walnuts or any low-calorie vegetable or fruit. You can also eat boiled vegetables or a small cup of boiled rice. Avoid eating potatoes in vegetables.

Snacks: In evening snacks add heavy protein foods like blueberries and beans.

Dinner: Have healthy vegetables with chapatis, do not eat more than three chapatis.

وزن کم کرنے کا مکمل اور آسان طریقہ

اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں۔ یقیناً، یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

وزن کم کرنے سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا یقیناً ضروری ہے کہ وزن بڑھتا کیوں ہے؟ اس حوالے سے آگاہی حاصل کرنا آپ کے لیے اہم ہے تاکہ مستقبل میں آپ اپنے وزن کو دوبارہ بڑھنے سے روک سکیں۔

کیلوریز

وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔ آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انھیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

حل:اپنا غذائی چارٹ بنائیں، جس میں ہر چیز کے سامنے اس کی کیلوریز درج ہوں۔ مثلاً، چینی، سوفٹ ڈرنکس اورپروسیسڈ ویجیٹیبل گھی میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ اپنی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل کریں، پروسیسڈ گھی اور چینی کا استعمال کم کریں اور جتنی کیلوریز کھائیں، انھیں جلانے کا انتظام بھی کریں۔

ورزش

زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ لوگوں کے پاس اضافی کیلوریز اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اضافی چربی کو جلانے کے لیے ورزش کرنے کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔ اگر آپ اضافی کیلوریز اور چربی کو جلانے کے لیے ورزش نہیں کرسکتے تو وزن کم کرنا بھول جائیں۔جدت نے ہماری زندگیوں کو ایک طرف سہل بنادیا ہے تو دوسری طرف ہمارے رویوں میں کاہلی شامل ہوگئی ہے۔

حل:ورزش کے لیے خصوصی طور پر وقت نکالنا تو دور کی بات، لوگ چہل قدمی کرنا بھی بھول گئے ہیں۔ اپنے روز مرہ مصروفیات میں کم از کم چہل قدمی کو شامل کریں۔ اسکول، کالج، دفتر اورقریبی مارکیٹ جانے کے لیے ہر ممکن حد تک پیدل چلنے کو ترجیح دیں۔ یوگا سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن کیسے کم کیا جائے؟

٭کیلوریز کی مقدار بھی اہم ہے لیکن اگر دو مختلف غذاؤں سے آپ کو ایک ہی مقدار میں کیلوریز ملیں گی تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان میں سے زیادہ صحت مند غذا کون سی رہے گی۔ ہمیشہ غذائیت سے بھرپور چیزوں کا انتخاب کریں۔

٭متوازن ڈائٹ پلان تیار کریں اور اس پر باقاعدگی سے عمل کریں۔ ایک وقت میں زیادہ کھانے کے بجائے دن بھر مختلف اوقات میں تھوڑا تھوڑا کھائیں۔

٭نشاستہ، کاربوہائیڈریٹس، چینی، نمک، چاول، سوفٹ ڈرنک، سیچوریٹڈ فیٹس، جنک فوڈ اور تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال ترک کردیں۔

٭فائبر، پروٹین، سلاد اور کم کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال بڑھادیں۔

٭پروسیسڈ فروٹ جوسز کے بجائے تازہ پھل کھائیں۔

٭ پانی، وزن کم کرنے کا سب سے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ پانی کا استعمال جسمانی میٹابولزم کو تیز اور وزن کو کم کرتا ہے۔

٭ ایک گھنٹہ چہل قدمی سے 250کیلوریز جلتی ہیں اور یہ کیلوریز جلانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

٭نیند کی کمی وزن بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایک گھنٹہ سونے سے 50کیلوریز جلتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ مطلوبہ مقدار میں باقاعدگی سے نیند لیں۔

جَنک فوڈ کا رجحان

آج کے مصروف دور میں لوگوں کا بھوک مٹانے کے لیے جنک فوڈ پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ تاہم آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس طرح کی غذا میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اضافی کیلوریز یقیناً اضافی وزن اور موٹاپے کا باعث بنیں گی۔

حل:جنک فوڈ سے حاصل ہونے والی کیلوریز کو جلانا یقیناً آسان کام نہیں۔ اس لیے وزن بڑھنے سے بچنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں۔ اکثر لوگ بھوک کی شدت میں جنک فوڈ پر ٹوٹ پڑتے ہیں، جس سے ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔ خود کو صحت مندغذائیں کھانے کا عادی بنائیں۔

ڈائٹ پلان

مشروبات:دودھ والی چائے اور نشہ آور چیزوں کو زندگی سے نکال باہر پھینکیں، ان کی جگہ بلیک ٹی، بلیک کافی اور لیموں کا پانی استعمال کریں۔ ان میں چینی شامل کرنے کی غلطی نہ کریں بلکہ اس کی جگہ شہد شامل ملائیں۔

ناشتہ:ناشتے میں جو کا دلیہ یا گریپ فروٹ کے ساتھ 2ٹوسٹ معہ پی نٹ بٹر (مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن) کھائیں۔ پروٹین کے لیے آپ اُبلا ہوا انڈہ یا سیب کھاسکتے ہیں۔

دوپہر کا کھانا:تازہ سبزیوں کا سلاد بہترین رہے گا۔ گاجر، سیب، انگور، پھلیاں، تربوز، پپیتا، اخروٹ یا کوئی بھی کم کیلوری والی سبزی یا پھل کھائیں۔ آپ اُبلی ہوئی سبزیاں یا ایک چھوٹا کپ اُبلے ہوئے چاول بھی کھاسکتے ہیں۔ سبزیوں میں آلو کھانے سے پرہیز کریں۔

اسنیکس:شام کے اسنیکس میں بھاری پروٹین والی غذائیں جیسے بلوبیری اور لوبیا شامل کریں۔

رات کا کھانا:چپاتی کے ساتھ صحت مند سبزیاں لیں، تین سے زیادہ چپاتیاں نہ کھائیں۔

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments