کورونا پھیلاؤ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث وبا کے زیادہ پھیلاؤ والے علاقوں میں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن جب کہ 5 اپریل سے ملک بھر میں شادی کی انڈور و آؤٹ ڈور تقریہبات پر پابندی لگادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا پھیلاؤ والے علاقوں میں 29 مارچ پیر سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ۔
سماجی، ثقافتی اور سیاسی جلوسوں سمیت تمام تقریبات پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے تاہم ملک بھرمیں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب پر پابندی 5 اپریل سے ہوگئی، این سی او سی کی عائد پابندیاں فوری طور پر نافذہوں گی جب کہ صوبے اس سے پہلے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی لگا سکتے ہیں، صوبے این سی اوسی کے دیے گئے ویکسی نیشن ہدف کو بروقت پورا کریں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا،تمام زمینی، فضائی اور ریلوے کا ڈیٹا دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری للہر کے پییش نظر این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ملک میں کورونا وبا کے ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے کی بنیاد پر مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے، اس کے ساستھ ہی وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ ایس او پیز کا اطلاق ہماری زنگینوں کے تحفظ کے لیے کررہے ہیں۔
Decision to lock down in areas where corona spreads
The National Command and Operations Center (NCOC) has banned the outbreak of the third wave of corona in the country since March 29 and banned indoor and outdoor wedding ceremonies across the country from April 5.
According to Express News, a statement issued by the NCOC said that a meeting of the National Command and Operations Center was held under the chairmanship of Federal Minister for Planning Asad Umar. The meeting decided to lock down the Corona Spread Areas from Monday, March 29.
All events, including social, cultural and political processions, have been banned altogether. However, indoor and outdoor weddings have been banned across the country since April 5. The NCOC restrictions will take effect immediately. Depending on the circumstances, the provinces may meet the vaccination target set by the NCOC in a timely manner. The statement further said that the final decision on inter-provincial transport would be taken in consultation with the provinces, taking into account all land, air and railway data.
On the other hand, a tweet from Federal Minister for Planning Asad Umar said that a meeting of the NCOC was held in view of the third wave of Corona, which was attended by all the provincial chief secretaries. The situation was considered in detail. During the meeting, it was decided to take more drastic measures based on the rapid spread of the Corona epidemic in the country.
Asad Omar said that the meeting directed the Chief Secretaries to ensure strict implementation of Corona SOPs and at the same time appealed to the people to support the administration as the application of SOPs is our Doing so to protect the lizards.