Electricity Breakdown In Pakistan

Electricity Breakdown In Pakistan

Electricity Breakdown In Pakistan

بجلی کا بریک ڈاؤن گذشتہ شب 11:41 پر شروع ہوا۔ صبح 10 بجے تک لاہور میں مکمل بجلی کا بلیک آؤٹ رہا۔ لیکن اس کے بعد بتدریج بجلی کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوا۔ اور لیسکو حکام کی جانب سے بار بار یہی کہا جاتا رہا کہ جلد ہی پورے شہر میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ لیکن بحالی کی صورتِ حال مکمل نہ ہو سکی۔ کہیں بجلی موجود رہی اور کہیں غائب۔ اس وقت بھی شہر کے ساتھ ساتھ کئی مضافاتی علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی تاحال فراہم نہیں کی جا سکی۔

لیسکو حکام کی طرف سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ لیسکو کو نیشنل گرڈ اسٹیشن کی طرف سے تقریبا 3 سے 4 سو میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پر جبری لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

سبزہ زار، گلشن راوی، ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، قینچی امر سدھو کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر بھی کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر تھوڑی دیر کے لیے بجلی آتی ہے اور پھر غائب ہو جاتی ہے۔ یہ صورتِ حال اب تک جاری ہے اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جو بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا، لیسکو اس سے باہر آ چکی ہے۔ نیشنل گرڈ اسٹیشن کی طرف سے شارٹ فال کے پورا ہونے تک بجلی کی صورتِ حال شہر میں برقرار رہ سکتی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 11 بج کر 41 منٹ پر گدو میں فالٹ پیدا ہوا، جس کے باعث ملک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکوئنسی 50 سے صفر پر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کے باعث پاور پلانٹس بند ہو گئے۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے بھی ترسیلی نظام میں فریکوئنسی 50 سے صفر پر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحالی کے کام کی خود نگرانی کر رہا ہوں، لوگوں کو بجلی بحالی سےمتعلق اپ ڈیٹ سے آگاہ رکھا جائے گا، عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔

این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات اور وجہ معلوم کرنے کے لئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ترسیلی نظام کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ تربیلا پاور ہاؤس کے تین اور وارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی چلا دئیے گئے ہیں۔ ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، جوں ہی ابتدائی فریکونسی مل جائے تو بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق منگلا پاور ہاؤس بھی چلا دیا گیا ہے۔

Electricity Breakdown In Pakistan

The power breakdown started at 11:41 last night. There was a complete blackout in Lahore till 10 am. But then began the gradual restoration of electricity. And LESCO officials have repeatedly said that power will soon be restored throughout the city. But the recovery situation was not complete. Somewhere electricity was present and somewhere it was missing. Even now, there are many suburbs along with the city where electricity has not yet been provided.

According to LESCO officials, LESCO has a shortfall of about 300 to 400 MW of electricity from the National Grid Station due to which there are some areas where forced load shedding is taking place.

Along with Sabzazar, Gulshan-e-Ravi, Multan Road, Thokar Niaz Baig, Shahdara, Qinchi Amr Sadhu, there are many other areas in the city where electricity comes for a while and then disappears. This situation is still going on and it cannot be said that LESCO has come out of the power crisis that had arisen. The power situation in the city is likely to continue until the shortfall is met by the National Grid Station.

A spokesman for the power division said that a fault occurred in Guddu at 11:41 last night, which caused tripping in the country’s high transmission line and reduced the frequency of the system from 50 to zero. Power plants shut down due to falling frequency.

Energy Minister Omar Ayub also confirmed that the frequency in the transmission system has come down from 50 to zero. He said that he was supervising the restoration work himself. ۔

According to NTDC officials, a high-level committee has been formed to investigate the power breakdown and find out the cause. Every effort is being made to restore the transmission system. Three units of Tarbela Power House and one unit of Warsak PowerHouse have also been commissioned. Sequential power restoration is being started early, as soon as the initial frequency is found, the restoration work is done quickly. According to officials, Mangla Power House has also been set up.

About The Author

Related posts

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Need Help? Chat with us
%d bloggers like this: