HomeBeauty TipsExcellent health guarantee from dairy products

Excellent health guarantee from dairy products

ڈیری مصنوعات سے بہترین صحت کی ضمانت

کیلشیم، وٹامنز اور آئرن کی حامل ڈیری مصنوعات (دودھ، دہی، پنیر وغیرہ) انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔ دودھ نہ صرف بچے کی پہلی غذا ہے بلکہ عام طور پر گھروں میں استعمال کی جانے والی اہم غذا بھی ہے۔ پاکستانی گھرانوں میں بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے لئے دودھ پینے کو بہت زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔

ماہرینِ غذائیت دودھ کو مکمل غذا قرار دیتے ہیں۔ دودھ میں میں کیلشیم، پروٹین، وٹامنA،وٹامن Kاور وٹامن B12کے ساتھ ساتھ امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، جو جسم کو توانائی بخشنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ ویسے تو عموماًناشتے میں دودھ پینے کو ترجیح دی جاتی ہے، جو دن بھر قوت مدافعت کو برقرار رکھتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو ایک کپ دودھ پینے کے بھی بے شمار فائدے ہیں، ان میں سے چند فوائددرج ذیل میں بیان کیے جاتے ہیں۔

نیند کو پرسکون بنائے
دورِ جدید میں بزرگ افراد ہی نہیں نوجوانوں کو بھی پرسکون نیند نہ آنے کی شکایت عام ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے اور تھکن کا احساس رہنے کے باعث دن بھر سستی کا احساس رہتا ہے۔ ٹرائپٹوفان (Tryptophan)نامی امائنو ایسڈز رات میں نیند کو پرسکون بنانے کا کام کرتے ہیں، جو دودھ میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ رات کو ایک گلاس نیم گرم دودھ پینے سے بہترین نیند آتی ہے، صبح اٹھ کر موڈ خوشگوار رہتا ہے اور صحت میں بہتری آتی ہے۔ دودھ جسم میں میلاٹونن کی مقدار کو بھی بڑھاتا ہے جو ایک ہارمون ہے اور اس کے ذریعے انسان رات بھر پرسکون اور گہری نیند سے لطف اندوز ہوکر صبح کو تروتازہ محسوس کرتے ہوئے اُٹھتا ہے

ہاضمہ بہتر بنائے
فاسٹ فوڈ، پراسیسڈ فوڈ اور مرغن غذاؤں کے باعث آج کل ہر شخص کو معدے کی شکایت رہتی ہے، جس میں قبض یا معدے کی تیزابیت بھی شامل ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے رات سونے سے قبل ایک کپ دودھ ضرور پئیں، اس سے نہ صرف نظامِ ہضم تیزی سے کام کرتا ہے بلکہ یہ سینے کی جلن اور معدے کی خرابی کا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے، اس لیے رات میں دودھ پینا اپنے روزمرہ میں شامل کرلیں۔

ہڈیاں مضبوط بنائے
کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، رات کو ایک کپ نیم گرم دودھ پینے سے جسم میں کیلشیم بڑھتا ہے۔ خصوصاً بڑی عمر کی خواتین کو اکثر ہڈیوں کے بھُربھُرے پن کا عارضہ لاحق ہوتا، جس کے لیے بھی دودھ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ دودھ جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں بھی اثر رکھتا ہے۔ دودھ پی کر سونے سے اگلے دن تھکن محسوس نہیں ہوتی اور پورا دن جسم حرکت میں رہتا ہے اور آپ کی پیداواری صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

بال اور جِلد خوبصورت بنائے
پروٹین انسانوں کیلئے ایک اہم غذائی جزو ہے، جو دودھ میں بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ پروٹین اپنی خصوصیات کے باعث جِلد کو خوبصورت بنانے کے ساتھ بالوں کو بھی چمکدار بناتا ہے۔

دہی کے فائدے
کیلشیم سے بھرپور، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دہی، دودھ سے بننے والی ایک بہترین غذا ہے ۔یہ ہاضمہ آور ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کی حرارت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ مغل بادشاہ کے ہنرمند باورچیوں نے دہی سے اس قدر عمدہ رائتے بنائے، جس کا مفصل ذکر جہانگیر کے عہد میں لکھے ایک نسخے ’ایوان نعمت‘ میں ملتا ہے۔

دہی میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کو مظبوط کرتا ہے ۔ کیلشیم ہڈیوں کی موٹائی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔دہی کا مستقل استعمال ہڈیوں کے بھربھرے پن اور گٹھیا جیسے مرض کے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
دہی میں موجود کیلشیم جسم میں کارٹیسول بننے سے روکتا ہے۔ کارٹیسول کی وجہ سے ہائپر ٹینشن اور موٹاپے جیسے مسائل پیش آتے ہیں

 

Excellent health guarantee from dairy products

Dairy products containing calcium, vitamins, and iron (milk, yogurt, cheese, etc.) are essential to human health. Milk is not only the baby’s first diet, but it is also the main food commonly used in homes. Breastfeeding is very important for children and elderly people in Pakistani households.

Nutritionists call milk a complete diet. Milk contains calcium, protein, vitamin A, vitamin K and vitamin B12 as well as amino acids, fiber, sodium and other nutrients, which serve to energize the body. By the way, breastfeeding is usually preferred, which maintains immune throughout the day. However, experts say that drinking a cup of milk at night also has numerous benefits, some of which are described below.

Calm down
In modern times, it is common for elderly people to complain about not getting enough sleep. Lack of sleep can affect their health and, due to feeling tired, can be felt throughout the day. Tryptophan (amino acids) works to calm the sleep at night, which is found in milk. Drinking a glass of warm milk at night can help you get better sleep, wake up in the morning, improve mood and improve health. Milk also increases the amount of melatonin in the body, which is a hormone that helps people wake up in the morning feeling refreshed and deep in their sleep.

Improve digestion
Fast food, processed foods and poultry diets nowadays have gastrointestinal problems, including constipation or gastric acidity. To fix this problem, drink a cup of milk before going to bed at night; not only it works faster digestive system, it also resolves the problem of heartburn and gastrointestinal disorders, so breastfeeding at night Add to everyday

Strengthen the bones
Calcium strengthens bones, drinking a cup of warm milk at night increases calcium in the body. Especially for older women often have a bone marrow disorder, for which milk is very useful. Milk also affects the joints and muscles. By breastfeeding the next day does not feel tired and the body remains in motion all day and your productivity is increased.

Make hair and skin beautiful
Protein is an important nutrient for humans, which is high in milk. Protein also enhances the appearance of the skin and also makes the hair shiny, due to its features.

Benefits of Yogurt
Calcium rich, protein and probiotic yogurt is an excellent milk-made diet. It maintains body temperature as well as digestion. The talented chefs of the Mughal king made such wonderful rituals from yogurt, a detailed description of which is found in the epic “Awan Nama”, written in Jahangir’s time.

Calcium and phosphorus in yogurt strengthens bones and teeth. Calcium helps maintain bone thickness. Permanent use of yogurt protects against the dangers of disease such as bone fractures and rheumatism.
Calcium in yogurt prevents the body from becoming cortisol. Cortisol causes problems such as hypertension and obesity

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments