معروف عالم دین اور سابق رکن رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو پر مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھپڑ مارے جانے والی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ حریم شاہ نے ان کو تھپڑ کیوں مارا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں تھا تو دو خواتین کمرے میں آئیں، ان میں سے ایک ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ تھی جس کو میں پہچانتا ہوں جبکہ اسکے ساتھ آنیوالی لڑکی کو نہیں پہچانتا۔
انہوں نے کہا کہ حریم شاہ اپنی ایک دوست کیساتھ میرے کمرے میں آئیں اور تھپڑمار کر بھاگ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔
ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔ ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم کہ انہوں نے یہ ویڈیو کیوں بنائی اور اسے وائرل کرنے کا کیا مقصد ہے ۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہے، جس پروہ اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔
View this post on Instagram
مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے کہ انہوں نے ہی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا ہے۔ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا ہے، اس حوالے سے انہوں نہیں بتایا البتہ کہا ہے کہ جلد ہی سب کو جواب مل جائے گا ۔ خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی ایک متنازع شخصیت ہیں ، اس سے قبل قندیل بلوچ کے ساتھ بھی ان کے کئی اسکینڈلز سامنے آئے تھے جبکہ قندیل بلوچ کے قتل میں بھی ان پر شک کیا جا رہا تھا۔