HomeAllama Iqbal Open University AIOUAIOU News & UpdatesHow To Attempt Paper In Semester Terminal Exams STE AIOU

How To Attempt Paper In Semester Terminal Exams STE AIOU

How To Attempt Paper In Semester Terminal Exams STE AIOU

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن امتحانات سے پریشان طلبہ نوٹ فرمائیں۔
عزیز طلبہ!

یہ امتحانات انتہائی آسان ہونگے۔ اطمینان رکھیں پیپر حل کرنے کے لیے جتنے اطمینان سے اچھی کوشش کریں گے بآسانی پاس ہوں گے۔
صرف اردو اور عربی میڈیم والے پیپرز ہاتھ سے شیٹ پر لکھ کر سکین اور پی ڈی ایف بنا کر اپلوڈ کرنے ہیں۔ باقی تمام پیپرز انگلش میں ٹائپ کر کے بھیجنے ہیں۔ جن لوگوں نے اپنی چوائس پر انگلش میڈیم والی کتاب کو بھی اردو میڈیم رکھا تھا اور مارکیٹ سے گائیڈ بکس وغیرہ اردو میں لے رکھی ہیں ان کے پیپرز بھی انگلش میں ہونگے۔ اردو میڈیم کی لسٹ یونیورسٹی کی سائیٹ پر موجود ہے۔
جو لوگ کمپوزنگ یا ٹائپنگ وغیرہ سے پریشان ہیں ان کے لیے اطلاع ہے کہ جس طرح آپ لوگ سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ یا ایس ایم ایس لکھتے ہیں بالکل اسی طرح آپ امتحانی پرچہ بھی حل کر سکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون میں کلر نوٹ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر لیں اور پیپر کے وقت سوالات پڑھ کر اس پیڈ پر ایس ایم ایس کی طرح لکھتے جائیں۔ اس دوران کتاب، انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے بھی رہنمائی لے سکیں گے آپ کا لکھا ہوا مواد ڈیلیٹ نہیں ہو گا بے شک آپ محفوظ (save) کیے بغیر بھی ایپلیکیشن بند کرتے ہیں۔ تمام سوالات ایک ہی پوسٹ میں لکھیں اور پیپر مکمل ہونے کے بعد سارا مواد اکھٹا سلیکٹ کریں اور کاپی کر لیں۔ اپنا ایل ایم ایس اکاؤنٹ کھولیں اور جہاں ٹائپنگ کا آپشن ہو گا وہاں پیسٹ (Paste) کر دیں۔
یا
اپنے موبائل میں MS WORD ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس میں پیسٹ کریں یا ٹائپ کریں۔ پیپر مکمل ہونے پر یہی فائل متعلقہ کوڈ کے نام سے محفوظ (save) کر لیں اور ایل ایم ایس پورٹل پر upload file کے آپشن سے یہ فائل آپ لوڈ کر دیں۔
تاہم ایم ایس ورڈ سے ناآشنا طلبہ کے لیے پہلا طریقہ آسان ہے۔

یونیورسٹی کے ہوم پیج کا لنک

https://www.aiou.edu.pk/index.asp
رولنمبر سلپ کا لنک
https://www.aiou.edu.pk/rollnoslips_New.asp
ایل ایم ایس اکاؤنٹ اوپن کرنے کے لیے کا لنک
http://assignment2.aiou.edu.pk/login/index.php
ایم ایس ورڈ ایپلیکیشن کا لنک
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.microsoft.office.word&hl=en&gl=US
تصاویر سے پی ڈی ایف بنانے کے لیے ایپلیکیشن کا لنک
Image To PDF
Download it from http://play.google.com/store/apps/details…
پی ڈی ایف فائل کا سائز کم کرنے کے لیے ایپلیکیشن کا لنک
Pdf Compressor
Download it from http://play.google.com/store/apps/details…

 

ٹیوٹر لسٹ

https://si.aiou.edu.pk/Main/index

   نوٹ: بی اے/اے ڈی والے طلبہ رولنمبر سلیپ والے لنک سے اپنا پیپر ڈاؤن لوڈ کریں اور پیپر حل کر کے یونیورسٹی کی طرف سے مقررہ ٹیوٹر کو آخری تاریخ سے قبل بذریعہ پوسٹ جمع کروائیں۔

 

 

 

How To Attempt Paper In Semester Terminal Exams STE AIOU

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments