HomeBeauty TipsIncrease beauty through yoga

Increase beauty through yoga

خوبصورتی بڑھائیں، یوگا کے ذریعے

 

زندگی کی بڑھتی ہوئی مصروفیات اوردرپیش سماجی و معاشی مسائل نہ صرف صحت پر بر ے اثرات مرتب کرتے ہیں بلکہ حسن و خوبصورتی کو قائم رکھنے میں بھی روڑے اٹکاتے ہیں۔ جب بات ہو خوبصورتی کی تو چاہے آپ کسی بیوٹی ایکسپرٹ کی رائےلیں یا پھرکسی سیلیبرٹی کی فٹنس اورخوبصورتی کے رازوں سے پردہ اٹھائیں، ایک ہی بات توجہ طلب نظر آتی ہے اور وہ ہے ’’اپنے لیے وقت نکالیں ،،۔ آپ یہ وقت صرف میک اپ یا بیوٹی پراڈکٹس کے لیے ہی نہیں بلکہ کچھ خاص قسم کی ورزش ’’یوگا،، کےلیے بھی باآسانی نکال سکتی ہیں۔ یوگا صرف انسان کی جسمانی صحت پر ہی نہیں بلکہ اس کی خوبصورتی اور دلکشی کو قائم رکھنے پر بھی خاصا اثر انداز ہوتا ہے۔جاذب نظر شخصیت،خوبصورتی اور اسمارٹنس ہر انسان کی دلی خواہشات میں شامل ہے۔

جس طرح چہرے کی دلکشی کے لیےکہا جاتا ہے کہ اگر باقاعدگی سے چہرے کی کلینزنگ کی جائے تو وہ خوبصورت ہوجاتا ہے، اسی طرح ماہرین یوگا سے متعلق بھی یہی کہتے ہیں کہ اس کے ذریعے ہماری روح اور ذہن کی کلینزنگ ہوتی ہے۔ یوگا کا ذکر ہورہا ہے توآپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ 21جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔رواں برس بھی دو روز قبل پاکستان سمیت دنیا بھر ’’یوگا ڈے‘‘ منایا گیا۔دسمبر 2014ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہر سال21جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا۔جس کے بعد 21جون 2015ء کو دنیا بھر میں یوگا کا پہلا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصدیوگا آسن کے نام پر کی جانے والی جسمانی ، ذہنی اور روحانی مشقوں کے ذریعے انسان کے جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔یوگا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب روح پر قابو پانا اور متحد کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین اکثر مصروفیات کے باعث ورزش کرنا چھوڑ دیتی ہیں ۔ان کے مطابق خواتین جہاں دن میں14گھنٹے کام کرنا ضروری سمجھتی ہیں تو وہاں ان کو چاہیے کہ اپنے لیے بھی کچھ وقت نکالیں۔ روزانہ کم از کم 40 منٹ اپنے لیے مخصوص کر یںاور اس دوران ورزش ، یوگا یا پھر چہل قدمی کر یں۔اس کے علاوہ اگر ممکن ہوتو تھوڑی دوڑ بھی لگا لیں۔

صحت کو تادم حیات فٹ رکھنے کے لیےمعمولات زندگی میں ورزش کو شامل کرنا بے حد ضروری ہے اور اگر یہ ورزش یوگا یا ایروبکس کی شکل میںہوتو زیادہ سود مند ہے ۔یوگاکے ذریعے صحت کو حاصل ہونے والے فوائد تو ہم جانتے ہی ہیں، آئیے آج کچھ بات کرلیتے ہیں یوگا کے ذریعے حسن وخوبصورتی کو بڑھانے اور اسے قائم رکھنےپر۔

پر سکون اور خوشگوارنیند کا حصول

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’’سونا ہے سونے جیسا‘‘،مرد ہوں یا خواتین نیند کی اہمیت کا انداز ہ بخوبی لگاسکتے ہیں۔ اچھی اور پرسکون نیند نہ صرف انسان کےمزاج کوخوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی، سائنس نے ثابت کیا ہے کہ نیند مفت اور مؤثر ترین بیوٹی ٹریٹمنٹ ہے۔رات کے وقت لی گئی اچھی نیند ا نسان کی شخصیت کی کشش کو بڑھا دیتی ہے۔ماہرین اچھی نیند کے لیے دن میں 8منٹ یوگاکرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔دن میں کچھ دیر کیے گئے یوگا اسٹریچ اچھی نیند پانے کا بہترین طریقہ تسلیم کیے جاتے ہیں۔

بڑھاپے سے دوری

بہت سی خواتین گھر کے کاموں اور مصروفیات کے باعث خود کو نظرانداز کرتی ہیں اورورزش نہیں کرپاتیں۔باقاعدگی سے یوگا کرنا طویل عمر تک جوان، متحرک اور صحت مند رکھتا ہے۔یہ عمل آپ کو بڑھاپے سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یوگا کے ذریعے آپ کے جسم میں لچک پیدا ہوجاتی ہے اور مسلسل یوگا کرنا آپ کی یادداشت میں بہتری پیدا کرتا ہے۔

وزن میں کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا کرنے سے جسم نہ صرف خوبصورت اور لچک دار ہوتا ہے بلکہ اس میں ایک توازن بھی قائم ہوجاتا ہے۔ جو خواتین باقاعدگی سے یوگاکرتی ہیں ان کے مطابق یہ وزن گھٹانے اور چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔امریکی ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق یوگا آسن باقاعدگی سے کرنے سے موٹاپا 50 فیصد دور بھاگ جاتا ہے۔

صحت مندوزن

جو خواتین وزن میں کمی کا شکار ہیں تو ایسی خواتین کے لیے بھی یوگا ایک آئیڈیل عمل ہے۔یوگا وزن کم کرنے میں ہی نہیں وزن بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہی نہیں یوگا کرنے سے کمزور خواتین کاچہرہ چند ہی دنوں میں چمکنے لگتا ہے۔

Increase beauty through yoga

 

Increasing engagement with life and the socioeconomic problems posed not only affect health but also hinder beauty and beauty. When it comes to beauty, whether you hide from beauty expert opinions or the secrets of a celebrity’s fitness and makeup, one thing seems to be the focus and that is “make time for yourself. You can easily find this time not only for makeup or beauty products but also for certain types of exercise “yoga.” Yoga has a significant impact not only on the physical health of a human being but also on maintaining its beauty and charm. Attractive personality, beauty and smartness are included in every human heart’s desires.

Just as facial cleansing is said to be beautiful if done regularly for facial cleansing, experts say that with regard to yoga, it cleanses our soul and mind. If yoga is mentioned, then let us also tell you that June 21 is celebrated as the World Day of Yoga. The same day two years ago, “Yoga Day” was celebrated all over the world including Pakistan. In December 2014 at the UN General Assembly The World Yoga Day was announced on June 21 every year. On June 21, 2015, the first World Yoga Day was celebrated around the world, aimed at the human body through physical, mental and spiritual exercises called yoga asanas. Yoga is a Sanskrit word that means to control and unite the soul.

According to experts, working women often quit workouts because of their busy lives. According to them, women should spend some time there for themselves if they feel it is necessary to work 14 hours a day. Schedule at least 40 minutes for yourself daily and do exercise, yoga or walking in the meantime. Also, do a little running if possible.

In order to keep health fit, incorporating exercise into the lifestyle is extremely important and if this exercise is still more beneficial in the form of yoga or aerobics. We know the benefits of health through yoga, today we know some. Through Yoga to enhance and maintain beauty.

Seek peace and happiness

Someone has said pretty well that “gold is like gold”, whether men or women can measure the importance of sleep. Good and quiet sleep not only makes the human body pleasant but also causes not to develop dark circles around the eyes, science has proven that sleep is the free and most effective beauty treatment. Good sleep taken at night. Exercise recommends doing yoga 8 minutes a day for good sleep. Some yoga stretches in the day are recognized as the best way to get good sleep.

Distance from old age

Many women neglect themselves due to household chores and engagements. Regular yoga can keep you young, vibrant and healthy for a long time. This process helps keep you out of old age. Through it your body builds flexibility and doing yoga continuously improves your memory.

Weight loss

Experts say that doing yoga not only makes the body beautiful and flexible, but also creates a balance. According to women who regularly do yoga, it helps them lose weight and lose fat. According to the results of a study by American experts, regular yoga posture reduces obesity by 50 percent.

Health News

For women who are suffering from weight loss, yoga is also an ideal process for women. Not only does yoga help in losing weight, it also helps in weakening the face. Is.

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments