Mobile SIMs of those who do not get the corona vaccine may be blocked

Mobile SIMs of those who do not get the corona vaccine may be blocked

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں صوبے میں کورونا وبا کی صورتحال اور ویکسینیشن مہم کے حوالے سے تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کورونا ویکسین مہم میں تیزی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ ویکسین نہ لگوانے افراد کی موبائل سم بند کر دی جائے، جبکہ ویکسین نہ لگانے والوں کا دفاتر، پبلک پارکس، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز میں داخلہ بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے جلد فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور کاروباری پابندیوں میں نرمی پر غور کیا گیا۔

این سی اوسی نے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم 3 حصوں میں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ویکسی نیشن کا عمل سرکاری اورغیرسرکاری ملازمین کیلئے لازمی ہوگا۔ تمام ملازمین 30 جون تک کورونا ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔ عام شہریوں کو رضاکارانہ طور پر ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسی نیشن سینٹرز 11 جون سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ کورونا ویکسی نیشن سینٹرز اب اتوار کو بند رہیں گے، 18سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے 11 جون سے واک ان ویکسی نیشن کی سہولت ہوگی۔

اسی طرح این سی اوسی نے کاروباری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھے جائیں گے۔ اب صرف اتوار کو کاروبار بند ہوں گے۔ ان ڈور جم کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جم کے تمام ممبرز کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کو بڑھا کر واپس 100 فیصد کردی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 50 سے بڑھا کر 70 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتے میں2 روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی15جون سے ختم کردی جائے گی۔ کراٹے، کبڈی، رگبی اور ریسلنگ پر پابندی برقرار رہے گی، مزارات اور سینما پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ میلے اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

Mobile SIMs of those who do not get the corona vaccine may be blocked

Mobile SIMs of those who do not get the corona vaccine may be blocked. According to details, the meeting chaired by Punjab Health Minister Dr Yasmeen Rashid discussed in detail the situation of the corona epidemic in the province and the vaccination campaign. Suggestions were also made during the meeting to speed up the corona vaccine campaign.

The meeting suggested that the mobile SIMs of those who have not been vaccinated should be blocked, while those who have not been vaccinated should be barred from entering offices, public parks, restaurants, and shopping malls. It is said that a decision in this regard is likely to be taken soon. On the other hand, the NCOC meeting chaired by Federal Minister for Planning Asad Omar discussed the situation in Corona and the easing of business restrictions.

The NCOC has decided to run a nationwide corona vaccination campaign in three parts. Vaccination will be mandatory for government and non-government employees. All employees must have corona vaccination by June 30. The general public will be vaccinated voluntarily. Vaccination centers will be open from June 11 until 10 p.m. The Corona Vaccination Centers will now be closed on Sundays, with walk-in vaccinations available for people over the age of 18 from June 11.

Similarly, the NCOC relaxed the business restrictions and decided that businesses would be closed for one day instead of two days. Businesses will be closed only on Sundays. It has been decided to allow the opening of an indoor gym. Corona vaccination will be mandatory for all gym members. Attendance at offices has been increased from 50% to 100%. It has been decided to increase the passenger capacity in public transport from 50 to 70 percent. The ban on inter-provincial transport 2 days a week will be lifted from June 15. Karate, kabaddi, rugby, and wrestling will remain banned, shrines and cinemas will remain banned. Festivals and cultural events will also be banned.

About The Author

Related posts

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Need Help? Chat with us
%d bloggers like this: