Oily skin

آئلی جلد

گرمیوں میں پسینہ خوب آتا ہے اور اگر آپ کی جِلد آئلی ہے تو اس سے آئل نکلنا شروع ہوجاتاہے۔ آئلی جلد کی پہچان یہ ہے کہ اکثر ایسی جلد پر دانے نکل آتے ہیں۔ اگر دانے نہ بھی ہوں تو بلیک ہیڈز یا ہلکے ہلکے سوراخ جلد پر ضرور نظر آئیں گے۔ دوسرا یہ کہ آپ کسی ٹشو سے منہ کو صاف کریں توٹشو پر آئل سا لگ جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ آپ کی جلد آئلی ہے۔

کچھ لوگوں کی جلد پیدائشی طور پر ہی آئلی ہوتی ہے مگر زیادہ تر لڑکیوں کو 13سے14 کی عمر میں اس طرح کامسئلہ پیش آتا ہے۔ ہارمونز کی تبدیلی سے بھی جلد آئلی ہوجاتی ہے اور اگر احتیاط نہ کی جائی تو اس سے جلد کے مسائل بڑھ کےپمپلز کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

آئلی جِلد کا فائدہ

آئلی جلد کی حامل خواتین اگر کہیں باہر جائیں تو ان کو جلدپر موئسچرائزر لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہےکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں جبکہ جن لوگوں کی جلد خشک ہوتی ہے ان کی عمر بڑھنے پر چہرے کی جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں۔

آئلی جلد کے مسائل

آئلی جلد والوں کو سارا سال ہی مسائل کا سامنا رہتا ہے مگر گرمیوں میں (خصوصاً 13سے14سال کی عمر میں) ہار مونزحرکت میں آکر جلد کو متاثر کرتے ہیں اور اس پر دانے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ کھلے مسام بھی آئلی جلد کے مسائل میں سے ایک ہیں۔ ان کھلے مساموں کے اندر جب دن بھر کی دھول مٹی یا پسینہ جاتا ہے تو انفیکشن ہونے کا باعث بنتا ہے۔ پھر سب سے زیادہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب یہ انفیکشن بڑھ کر سارے چہرے پر آجاتا ہے اور اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے۔ تیل والی غذائیں اور کھٹی چیزیں کھانے سے بھی چہرے پر چکنائی زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت زیادہ دھوپ اور گرمی بھی جلد کو بہت خراب کر دیتی ہے۔

اقدامات

جن لوگوں کی جلد کم عمری سے ہی آئلی ہو جائے،اگر وہ اسی وقت احتیاط کرنا شروع کردیں تو پھر جلد کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ہم آپ کو چند تدابیر بتاتے ہیں۔

اگر ایکنی شروع ہو جائے تو سب سے اہم چیز جلد کو ایکنی سےمحفوظ بنانا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ دووقت کسی بھی اچھے ٹونر سے چہرے کو صاف کیا جائے۔
دھوپ سے جلد کو بچانے کے لیے سن بلاک استعمال کریں۔چہرےدھونے کے لیے ایکنی کا مخصوص صابن استعمال کریں۔
دن میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں۔ اگر پانی میں لیموں نچوڑ کر پئیں تو زیادہ فائدہ ہوگا۔
کم از کم چار سے پانچ مرتبہ منہ دھوئیں، خاص طور پر صبح کے وقت اور سونے سے پہلے۔ اگر دھول (مٹی) میں جانا ہو جیسا کہ آج کل یہ عام چیز ہے تو باہر سے آکر ٹونر سے منہ ضرور صاف کریں۔
گرمیوں میں روزانہ ایک یا دو مرتبہ آئسنگ ضرور کریں۔
اگر بلیک ہیڈز ہو جائیں تو انھیں دباکر ہاتھوں سے نہ نکالیں کیونکہ اس طرح یہ نشان چھوڑ جائیں گے اور انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔اسٹیم کے ذریعے احتیاط سے بلیک ہیڈز صاف کریں، اس اسلسلے میں جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ بھی لیا جاسکتا ہے۔
احتیاط

چکنی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ گائے اور بکرے کا گوشت کھنانے کے بجائے مرغی اور مچھلی کا استعمال کریں۔ سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں، پانی وافر مقدار میں پئیں اور سونے سے پہلے دودھ پینا نہ بھولیں۔ آئلی جلد والے لوگ کھانے میں سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ ان سبزیوں کو سلاد کے طور پرکھائیں یا پھر اُبال کر استعمال کریں، یہ دونوں طرح مفید ہے۔ آئلی جلد کے لیے پانی میں لیموں ڈال کر پینا بہت مفید ہوتا ہے، اس کے علاوہ مالٹے کا جوس، مسمی کا جوس اور اسٹرابیری کا جوس بہت مفید ہوتا ہے۔ گرمیوں میں تربوز زیادہ کھائیں، گاجر کھانا یا گاجر کا جوس پینا بھی بہت مفید ہے۔ اگر آپ ہمت کرکے نیم کاخالص رس پی لیںتو اس کا بھی فائدہ ہوگا۔

آئلی جلد پر میک اپ کے مشورے

گرمی کے دنوں میں میک اپ کرنے سے قبل آئل کنٹرول فیس وائپس سے چہرہ صاف کرلیں اور پھرآئل کنٹرول ٹونر لگائیں۔ بطور خاص ٹی زون یعنی پیشانی، ناک اورٹھوڑی پر آئل کنٹرول ٹونر لگائیں کیونکہ چہرے پر ان ہی تین مقامات پر زیادہ پسینہ آتا ہے۔کنسیلرکا بھی استعمال کریں، اس سے چہرے کے دھبے چھپ جاتے ہیں اور میک اپ بیس کی موٹی تہہ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔گرمیوں میں بیس کم ہی لگائیں تو بہتر رہے گا۔ اسٹک اور کریم کی شکل میں دستیاب فاؤنڈیشن کا کم سے کم استعمال کریں کیونکہ فاؤنڈیشن پسینہ کو روک نہیں پاتا۔ کیک فاؤنڈیشن لگائیںجو پاؤڈر کی شکل میں ملتاہے۔ آئی میک اپ کے لیے آئی شیڈواستعمال کریں کیونکہ یہ جلدی نہیں بہے گا۔ مسکارا لگانے سے قبل پلکوں پر تھوڑا ساعام ٹالکم پاوڈر لگائیں، اس کے بعد مسکارلگائیں۔ اس عمل سے پلکوں پر مسکارا مضبوطی سے لگارہے گا۔

لپ اسٹک بھی میک اپ کا اہم حصہ ہے۔ اسے لگانے سے پہلے ہونٹوں پر ہلکا سا فاؤنڈیشن لگائیں۔ لپ گلوس نہ لگائیں کیونکہ یہ گرمیوں میں بہت جلد پگھل جاتا ہے، اس کے بجائے لپ اسٹک ہی استعمال کی جائے تو بہتر ہے۔ ان باتوں پر عمل کر نے سے آپ کامیک اپ خراب نہیں
ہوگا اور آپ محفل میں نمایاںو ممتاز نظر آئیں گی۔

Oily skin

Summer gets sweaty and if you have oily skin it starts to drain. Identification of oily skin is often due to the appearance of grains on the skin. Even if there are no grains, blackheads or lightweight holes will certainly appear on the skin. Second, the way you clean your mouth with a tissue will look a bit like oil, which means your skin is oily.

Some people have birth defects, but most girls have this problem at the age of 13 to 14. Hormones change also causes the skin to become irritated and, if not taken care of, can cause skin problems to grow.

Benefits of Isle Skin

Women with oily skin do not need to apply moisturizers on their skin if they go out somewhere. The biggest advantage is that wrinkles do not appear on the face as they grow older, while wrinkles become noticeable in people whose skin is dry.

Oily skin problems

Oily skin problems occur all year long, but in the summer (especially in the age group of 13 to 14), necklaces affect the skin and the rash begins to appear. Open wax is also one of the problems with oily skin. When exposed to dust or sweat throughout the day, these openings cause infection. Then the most common problem occurs when the infection spreads all over the face and leaves its mark. Eating oily nutrients and nourishment also increases fat in the face. In addition, too much sun and heat can make the skin very bad.

Steps

For people whose skin is prone to aging, if they start to caution at the same time, then skin problems can be overcome. In this regard, we will give you some tips.

If acne starts, the most important thing is to protect the skin from acne. It is important to clean the face daily with any good toner.
Use sunblock to protect the skin from the sun. Use acne-based detergent to wash face.
Drink at least eight to ten glasses of water a day. If you can squeeze lemons in water, it will be more beneficial.
Wash your mouth at least four to five times, especially in the morning and before bed. If it is common in dust (dust) as it is nowadays, then come out and clean the mouth with a toner.
Icing should be done once or twice daily in the summer.
If there are blackheads, do not remove them by pressing them as this will leave marks and can cause infection. Carefully clean the blackheads by the system, a dermatologist can also be consulted in this regard.
Caution

Avoid greasy and fried things. Instead of eating cow and goat meat, use poultry and fish. Eat more vegetables and fruits, drink plenty of water and do not forget to drink milk before going to bed. People with oily skin tend to use more green leafy vegetables to eat. Try these vegetables as salads or boil them, it is useful both ways. It is very useful for oily skin to put lemon in water, in addition to malt juice, mustard juice and strawberry juice. Eat more watermelon in the summer, eating carrots or drinking carrot juice is also very useful. If you dare drink the pure juice of semis, it will also be beneficial.

Makeup Tips on Isle Skin

Before making makeup on summer days, wipe the face with oil control fee wipes and then apply an oil control toner. Apply an oil control toner as a special T-zone – the forehead, nose and chin because it sweats more on the same three places on the face. It does not matter. If you put less in the heat, it will be better. Use the foundation available in the form of stick and cream as the foundation does not prevent sweating. Apply a cake foundation that is available in powder form. Use Eye Shadow for iCup as it will not run quickly. Apply a small amount of talcum powder on the eyelids before applying a smile, then apply a smile. This process will make the smile on the eyelids look stronger.

Lipstick is also an important part of makeup. Apply a slight foundation on the lips before applying it. Do not apply lip gloss as it melts very quickly in the summer, but it is best to use lipstick instead. Following these things will not spoil your comic-up and make you look significantly different in gamers.

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments