HomeBeauty TipsQuick and easy everyday makeup

Quick and easy everyday makeup

Quick and easy everyday makeup

 

کیا آپ کے پاس میک اپ کا وقت نہیں؟

صبح الارم بجنے سے پہلےہی اٹھ جانا، میگزین ہاتھ میں لیےپرسکون انداز میں چائے سے لطف اندوز ہونااور کم ازکم آدھا سے ایک گھنٹہ ماہرانہ انداز میں میک اَپ کرنے کے بعد آفس چلے جانا، عام طور پر یہ سب ورکنگ ویمن کے لیے یہ ایک خواب کی مانند ہی ہوتا ہے۔ روزمرہ مصروفیات میں اگرنیند پوری نہ ہو تو ورکنگ ویمن کے لیے صبح کا اتنا خوبصورت اور پرسکون آغاز مشکل ہی نظر آتاہے، کیونکہ حقیقت میں ورکنگ ویمن کی صبح الارم کی پہلی یا دوسری نہیں بلکہ تیسری، چوتھی یا بعض اوقات پانچویں بیل پر ہوتی ہے۔ دیر سے اُٹھنے کے باعث ہڑبڑاہٹ میں کیا گیا میک اَپ اورچائے یا کافی کے چند گھونٹ پی کر دفتر جانا ورکنگ ویمن کی اکثریت کا معمول ہوتا ہے۔ خواتین دفتر جاتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر میک اَپ درست کرتی ہیںاور انھیں ہربار یہی بات ستاتی ہےکہ اگر جلدی اٹھتی تو اچھے طریقے سے تیاری کرپاتی۔ وقت کی قدروقیمت کے بجائےآج ہم بات کریں گے ان میک اَپ ٹرکس کی، جو آپ کومیک اَپ کا ٹائم نہ ہوتے ہوئے بھی خوبصورت دکھاسکتی ہیں، تو آئیے جانتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔

جِلد کو تیار کریں

ایک پرفیکٹ لُک کے لیے جو چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، وہ یہ کہ آپ اپنی جِلد کو میک اَپ کے لیے کیسے تیار کرتی ہیں۔ اگر آپ کی جِلد چکنی ہے اور آپ کے پاس صبح کلینزنگ کرنےکا وقت نہیں تو صبح گھر سے نکلنے سے پہلے پرائمر کی تھوڑی سی مقدار چہرے پر لگالیںاور کلینزنگ وائپس اپنے پرس میں رکھیں۔ پھر چاہے آپ فلائٹ میں ہوں یا دفتر میں، یہ پرائمر آپ کی جِلد کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک رکھنے میں مدد فراہم کرے گا ۔بازار میں موئسچرائزر اور لوشن کی بھرمار ہے مگر آپ معیاری موئسچرائزر کا انتخاب کریں۔ موئسچرائزر کا کام چہرے کی جِلد کو نرم اور ملائم رکھنا ہوتا ہے، جسے فاؤنڈیشن اور بیس سے قبل لگایا جاتا ہے۔ گویا یہ جِلد اور باہر کے گردوغبار کے درمیان ایک دیوار کی طرح کام کرتا ہے۔

اسفنج یا فاؤنڈیشن برش

آپ کے ڈریسنگ روم میں یا ڈریسنگ ٹیبل پر فاؤنڈیشن اپلائی کرنے کے لیے بیشتر برش موجود ہوں گے یا پھر ہوسکتا ہے آپ ہاتھوں سے فاؤنڈیشن لگانے کے ماہرانہ انداز سے بھی واقف ہوں لیکن اگروقت کم ہو تو فاؤنڈیشن برش یا انگلیوںسے لگانے کے بجائے فاؤنڈیشن اسفنج کا استعمال کریں۔

فاؤنڈیشن ،کنسیلر اور ہائی لائٹر

آپ کی ہینڈ بیگ میک اَپ کٹ آپ کی ڈریسنگ ٹیبل کٹ سے قدرے مختلف کومبو اسٹائل میں ہونی چاہیے۔ خواتین عام طور پر پرس میں رکھنے کے لیے فاؤنڈیشن اور کنسیلر کے کومبو کا انتخاب کرتی ہیں، تاہم اس کے ساتھ آپ ہائی لائٹر کا انتخاب لازمی کریں۔ ہائی لائٹر سےسیکنڈوں میں بھنوئوں کی ہڈی، رخساروں اور آنکھوں کے اندرونی گوشوں کو ہائی لائٹ یا نمایاں کیا جاتا ہے، پھر کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی آنکھیں بڑی نہ دکھائی دیں۔ ہینڈ بیگ کٹ کے لیے ہائی لائٹر برش کا استعمال مناسب نہیں، پاؤڈر ہائی لائٹر ہاتھ کی انگلیوں سے بھی خوبصورت انداز میں اپلائی کیاجاسکتا ہے۔

کنٹورنگ

صبح سے لے کر ایک طویل دن کے اختتام تک فریش اور ایکٹونظر آنے کے لیے کنٹورنگ پر بھی توجہ دیں ۔اس سے چہرہ پُرکشش بن جاتا ہے۔ ریڈ کارپیٹ کی تقریبات میں بہت سی مشہور شخصیات کی خوبصورتی کا بھی یہی راز ہوتا ہے۔کنٹورنگ کیلئے کنٹورنگ اسٹک اور پاؤڈر کا استعمال کیاجاتا ہے ۔ ہینڈ بیگ میک اَپ کٹ کے لیے چونکہ فاؤنڈیشن اسٹک ایک یا دو گہرے یا ہلکےشیڈکے ساتھ ہی استعمال کی جاتی ہے، اس لیے ان شیڈ ز کو آپ کی اسکن ٹون کی مناسبت سے منتخب کی گئی کنٹورنگ اسٹک کے ساتھ بلینڈ کیا جاسکتا ہے۔ چہرے کو پتلا اور لمبا ظاہر کرنے کیلئے رخساروں سے لے کر Jaw Line کی طرف دولائنیں لگائیں، پھر اسے اس طرح جذب کریں کہ فیس بیس کے ساتھ مکس بھی نہ ہو اور زیادہ نمایاں بھی نہ لگے۔ اگر کسی کی ناک موٹی ہوتو وہ کنٹو رنگ لازمی کرے تاکہ ناک پتلی اور لمبی نظرآئے ، کنٹو رنگ کے ذریعے ڈبل چن کوبھی چھپایاجاسکتا ہے ۔

کیا آپ کے پاس میک اپ کا وقت نہیں؟
آخری مرحلہ میں ہائی لائٹر کے ساتھ لپ اِسٹک کے لیے بولڈ کلر کا انتخاب کیجیے۔ ہائی لائٹر کا ہلکا سا ٹچ گالوں کے اوپری حصے پر لگائیں۔ لیجیے آپ ایک طویل دن کا مقابلہ ماہرانہ میک اَپ اور فریشنس کے ساتھ کرنے کے لیے تیار ہیں

Quick and easy everyday makeup Waking up just before the alarm went off in the morning, enjoying the tea in the magazine in hand, and leaving the office after at least half an hour of expert make-up, usually a dream for all working women. Is similar. If the engagement in daily engagements is not fulfilled, it is difficult for a working woman to have such a beautiful and quiet morning because, in reality, the working woman’s morning is not on the first or second alarm, but on the third, fourth, or sometimes fifth bell. It is common for the majority of working women to go to the office after a late wake-up make-up and a few sips of tea or coffee. The women fix the make-up in the car on the way to the office, and they always worry that if they woke up early they would be better prepared. Instead of the value of time, we will talk about Mac App Trucks today, which can look beautiful even if you do not have time for comics, so let’s know how this is possible.

Prepare the skin

Quick and easy everyday makeup What matters most for a perfect look is how you prepare your skin for the make-up. If you have dry skin and do not have time to do a cleansing in the morning, apply a small amount of primer on the face before leaving the house in the morning and place the cleansing wipes in your purse. Whether you’re on the fly or in the office, this primer will help keep your skin clean and sterile. The market is full of moisturizers and lotions, but you should choose a standard moisturizer. The moisturizer’s job is to keep the skin of the face soft and supple, which is applied before the foundation and base. It acts as a wall between the skin and the outer hemisphere.

Sponge or foundation brush

Most brushes will be available in your dressing room or on the dressing table to apply foundation or you may also be familiar with the expert way of applying foundation by hand, but in the short run if you have foundation brushes instead of applying foundation brushes or toes. Use.

Foundation, Concealer, and Highlighter

Your handbag make-up kit should be in a slightly different combo style than your dressing table kit. Women generally choose the combo of the Foundation and Concealer to keep in the purse, however, with this you must choose a highlighter. In seconds, highlighter is highlighted or highlighted by eyebrows, cheeks, and inner lobes of the eye, then for no reason should your eyes appear larger. Not suitable for handbag kit use a lighter brush, powder highlighter can also be applied beautifully with the fingers of the hand.

Contouring

From the morning to the end of a long day, focus on contouring for refreshment and action. This makes the face attractive. The beauty of many celebrities is the secret to red carpet celebrations. Contouring sticks and powders are used for the cutting. For handbag make-up kits because foundation sticks are used in combination with one or two deep or light shades, these shades can be blended with the selected cutting stick to suit your skin tone. Apply dimples to the Jaw Line to make the face look thinner and taller, then absorb it so that it doesn’t blend in with the Facebook and look too prominent. If someone’s nose is thick, they must color the nose so that the nose looks thin and long, double chin can be concealed through the fork.

Don’t have makeup time?
The last step is to choose a bold color for a lipstick with the highlighter. Apply a light touch of highlighter to the upper part of the cheeks. Let’s say you’re ready to tackle a long day with expert make-up and refreshments

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments