اسکولوں کا 11 جنوری کو کھلنا ممکن نہیں، وزیرِ تعلیم پنجاب
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے منگل کے روز کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے وبائی مرض کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں اسکول مزید کچھ عرصہ تک بند رہ سکتے ہیں۔
صوبے کے اساتذہ کے لیے ریٹائرمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش کے معاملے کا ذکر کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اسکول کھولنا چاہتا ہوں مگر اسکولوں کا 11 جنوری کو کھلنا ممکن نہیں، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اسکولوں کی بندش کو طول دینے کے فیصلے پر عمل پیرا ہونا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسسمنٹ پالیسی کے مطابق پانچویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے۔
انہوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب پانچویں جماعت کے امتحانات کی بات ہوئی تو اساتذہ طلبا کو دھوکہ دہی میں مدد فراہم کررہے تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ایکٹ منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کے لیے تین ماہ کے اندر اندر حکومت سے منظوری مل جائے گی۔
Schools may not open on Jan 11 says Murad Raas
Punjab Education Minister Murad Raas has said on Tuesday that the schools in the province may remain closed for an extended period keeping in view the Covid-19 pandemic situation in the province.
Speaking at the opening ceremony of the retirement system for teachers of the province, the minister mentioned the issue of school closure across the province. “I want to open schools,” said the minister “However, we might have to go with the decision of prolonging the closure of schools, given the current circumstances,” added the minister.
He stated that the provincial government deferred examinations for grade V as per the assessment policy. “When it came to the exams of fifth graders, teachers were helping students cheat,” he said, explaining the Punjab government’s decision. The minister added that the Private Schools Act will be sent to the cabinet for approval. He said that the legislation will get approval from the government within three months.