چہرے کی جِلد ہمارے جسم کا وہ حساس حصہ ہے، جو موسمی تبدیلیوں سے سب سے پہلے متاثر ہوتا ہے۔ ایسے میں اسکی نگہداشت پر بروقت توجہ دینا ضروری ہے۔ گرمیوں کے دوران مون سون کا موسم راحت اور سکون کا باعث بنتا ہے، تو دوسری طرف کبھی کبھی یہ ہماری جلد کے حوالے سے کئی مسائل بھی سامنے لاتا ہے۔ اس سلسلے میں مون سون کے دوران کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ جِلد کے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔
مون سون کے دنوں میں فنگل انفیکشن کے مسائل سامنے آتے ہیں۔ یہ عموماًگیلی جِلد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ برسات کے دنوں میں جِلد بھیگنے کی وجہ سے نرم ہو کر زیادہ آسان ہدف بن جاتی ہے۔ اس کے نتیجہ میں جِلد پر خارش، جلن، سرخی اور جگہ جگہ دھبے ہوجاتےہیں۔
بارش کے دنوں میں جلد کمزور، بیمار اور چکنی چکنی نظر آنے لگتی ہے۔ کبھی کبھار اس پر خارش بھی ہونے لگتی ہے۔ اس حوالے سے چند باتوں پر غور کریں۔
بارش کے دنوں میں اگر آپ کی جلد خشک ہونے لگے، تو عرق گلاب اور گلیسرین کا آمیزہ رات کو سونے سے قبل چہرے پر لگائیں۔ آپ بادام اور شہد کا آمیزہ بھی بنا سکتی ہیں۔ اسے 20منٹ تک چہرے پر لگائے رکھنے سے آپ کی جلد نرم ہو جائے گی۔
مون سون کے دنوں میں اگر جلد پر چپچپاہٹ کا احساس ہو تو اس سے بچنے کے لیے صندل کی لکڑی کے پاؤڈر کا ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب میں ملائیں اور اسے چہرے، ہاتھ، بازو اور پاؤں پر لگائیں یا پھر ناریل کے تیل میں زیرہ پاؤڈر ملاکر لگائیں اور اسے گردن اور آس پاس لگائیں، بعد میں نہا لیں۔ اس کے علاوہ، شہد اور لیموں کے ہم وزن رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں۔ آپ چاہیں تو اس میں انڈے کی سفیدی بھی شامل کر سکتی ہیں۔ یہ چکنی جلد کے لیے بہت مناسب ہے۔ چکنی جلد کو موئسچرائزر کرنے کے لیے دو چائے کے چمچے عرق گلاب، دو سے چار قطرے اسٹرابیری آئل اور دو سے چار قطرے اورنج آئل ملا کر اسے چہرے اور ہاتھ پاؤں پر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے بعد دھولیں۔
مون سون کے دوران کریم بیسڈ اسکن پراڈکٹس استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کے برعکس جِلد پر پاؤڈر بیسڈ فاؤنڈیشن کا استعمال کریں۔ بہت زیادہ فاؤنڈیشن یا کنسیلر کا استعمال مت کریں۔ بیس کے طور پر تھوڑا سا پاؤڈر استعمال کریں اور اس پر میک اپ کریں۔ گیلے موسم میں پاؤڈر بیسڈ فاؤنڈیشن زیادہ دیرپا ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ، میک اپ لگانے سے پہلے پرائمر کا استعمال بھی ضروری ہے۔
مون سون کے موسم میں چکنی جلد زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ ایسی جلد کے لیے واٹر بیسڈ موئسچرائزر کا استعمال کریں اور دن میں تین بار اپنے چہرے کو دھوئیں۔ بیسن کو عرق گلاب یا دودھ میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اس سے آپ کی جلد کی صفائی بھی ہوگی اور جلد پر آنے والی چکنائی کا بھی خاتمہ ہوگا۔خواتین تھوڑی سی توجہ سے بارش کے موسم میں بھی اپنی جلد کو مسائل سے بچا کر تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔
چہرے کو گردوغبار اور موسمی اثرات سے بچانے کے لیے ہفتے میں دو بار فیس اسکرب کریں اور بھاری موئسچرائزنگ کریم، آئلی فاؤنڈیشن اور کریم بیسڈ کلر میک اپ سے دور رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔ فیس واش جلد کو تازگی بخشتا ہے، مگر اسے دن میں ایک بار سے زائد استعمال نہ کریں۔ جب بھی چہرہ دھوئیں تو ہر بار ٹونر لگائیں۔
ٹوننگ ضروری ہے
بارش کے دنوں میں رات کے وقت جلد کی ٹوننگ بہت ضروری ہوتی ہے۔ انفیکشن سے بچنے کے لیے کوئی بھی اچھا سا اینٹی انفیکشن بیکٹریل ٹونر استعمال کریں۔ آپ گھر میں بھی اسے تیار کر سکتی ہیں، اس کے لیے ایک چائے کا چمچ دودھ لے کر اس میں پانچ قطرے چنبیلی کا تیل ملائیں اور اگر جلد چکنی ہو تو لیونڈر آئل میں تھوڑا پانی ملا کر پتلا کرلیں اور اس کے بعد چہرے پر لگائیں۔
٭ایک پیالی عرق گلاب میں دو چائے کے چمچے گلیسرین ملائیں اور اسے پورے جسم پر لگائیں۔ 15 منٹ کے بعد غسل کرلیں، اس سے پورے جسم کی خشکی ختم ہو جائے گی۔
٭ کھیرا کچل کر اس میں صندل کی لکڑی کا پاؤڈر ملائیں اور پورے جسم پر لگائیں، اس سے جِلد کو تازگی اور خوشبو ملے گی۔
Skin protection in rainy season
Skin is the most sensitive part of our body, the first to be affected by climate change. In such a case it is important to give timely attention to her care. During the summer monsoon season brings relief and calmness, while on the other hand it sometimes brings up many issues regarding our skin. In this regard, some precautions need to be taken during monsoon, so as to protect against skin problems.
Fungal infections occur in monsoon days. It usually affects the skin more. In the rainy days, skin is softened and becomes an easier target. As a result, itching, irritation, redness and scarring occur on the skin.
On rainy days, the skin looks weak, ill and greasy. Occasionally itching may also occur. Here are a few things to consider.
If your skin starts to dry on rainy days, apply a mixture of rose petals and glycerin on the face before going to bed at night. You can also mix almonds and honey. Keeping it in the face for 20 minutes will soften your skin.
Skin stickiness
In the days of Monsoon, if there is a feeling of stickiness on the skin, add a teaspoon of sandalwood powder to the scalp rose and apply it on the face, hands, arms and legs, or store it in coconut oil. Apply powder powder and apply it around the neck and neck, take a bath later. Also, add honey and lemons to your face by mixing the juice. Wash your face after one hour. You can also add egg whites if you like. It is very suitable for greasy skin. To moisturize the greasy skin, mix two teaspoonfuls of rosemary, two to four drops of strawberry oil and two to four drops of orange oil, apply it on the face and hands and feet and wash after ten to fifteen minutes.
Avoid using cream based skin products during monsoon. On the contrary, use a powder-based foundation on the skin. Do not use too much foundation or condenser. Use a little powder as a base and make up on it. In wet weather the powder-based foundation will be more lasting. In addition, the use of a primer before applying makeup is also essential.
Lubricated skin protection
During the monsoon season, the skin is more affected. Use a water-based moisturizer for such skin and wash your face three times a day. Apply basin rosemary or milk in the face and apply it on the face. It will also cleanse your skin and eliminate the grease on your skin. Women can keep their skin refreshed even in the rainy season with little attention.
It is best to scrub the face twice a week to protect the face from greasy and seasonal effects and to avoid heavy moisturizing creams, eye foundation and cream based color makeup. The face wash refreshes the skin, but do not use it more than once a day. Apply a toner every time you wash your face.
Toning is essential
On rainy days, skin toning is very important at night. Use any good anti-bacterial toner to prevent infection. You can also prepare it at home, take one teaspoon of milk for it and add five drops of pomegranate oil and if the skin is dry, add some water to the lavender oil and dilute it and then apply it on the face. ۔
Mix two teaspoons of glycerin in a cup of rosemary and apply it on the whole body. After 15 minutes, take a bath, it will remove the dryness of the body.
٭ Crush the cucumber and add powdered wood powder to it and apply it on the whole body, it will give the skin freshness and aroma.