The government has decided to open educational institutions in phases from May 24

The government has decided to open educational institutions in phases from May 24

The government has decided to open educational institutions in phases from May 24

حکومت کا 24 مئی سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

این سی او سی نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت دے دی جبکہ 24 مئی سے 7 جون تک تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی  اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الز مان کی زیرصدارت ایس سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ،وزیرصحت سندھ، اور تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں Non Pharmaceutical Interventions (این پی آئیز) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی، تاہم شادی میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد شریک ہوں گے اور تقریبات گھر سے باہر کھلی جگہ پر منعقد کی جاسکیں گی، جب کہ 24 مئی سے 7 جون تک مرحلہ وار تعلیمی شعبے بھی کھول دیئے جائیں گے، میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون  کے بعد ہوں گے، جب کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات بھی ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، جب کہ زیارتیں، سنیما، انڈور ڈائننگ، انڈور جمز تاحکم ثانی بند رہیں گے، تفریحی پارکس، واکنگ، جاگنگ ٹریکس سخت کورونا ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ کھیلوں، تہواروں، ثقافتی اور دیگر پروگرامز پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جب کہ  تمام انڈور آوٴٹ ڈور ثقافتی، موسیقی، اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

The government has decided to open educational institutions in phases from May 24

About The Author

Related posts

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Need Help? Chat with us
%d bloggers like this: