HomeBeauty TipsVitamins that keep skin healthy

Vitamins that keep skin healthy

Vitamins that keep skin healthy

Vitamins that keep skin healthy nature has made human skin soft and delicate and very sensitive. To look beautiful, not only make-up but proper skincare is essential. For skin beauty, more important than creams and lotions is to get the right diet.

Everyone wants to enjoy a diet they like, but Cristiana Bierle, director of the dermatology and allergy department at Germany’s HELIOS Clinic, says, “People who don’t use a balanced diet are more likely to have skin issues. Live on. “

Vitamins that keep skin healthy The skin is the largest organ in the human body. Every moment our skin is exposed to harmful substances, which make it possible for the delivery of unstable nuclear particles and harmful substances in the body, which in addition to the skin, can cause extraordinary damage to the entire body. Are.

Vitamins play an important role in making your skin look beautiful and healthy. Let’s see what the different vitamins do to our skin.

Vitamin A

Gabriele Graf, a German nutritionist, also places an extraordinary emphasis on the importance of vitamins and minerals for clean and clear skin. Vitamin A is vital for skin freshness, she says. Vitamin A relieves skin irritation and fatigue. This deficiency causes the skin to dry and the skin begins to cling to the skin.

Vitamins that keep skin healthy Vitamin A helps prevent skin problems caused by aging. In addition, it protects the skin from nail acne, shadows, and wrinkles.

Vitamin A is found in most milk, carrots, and fish. Vitamin A is also found in watermelon. The vitamin A contained in it slows down the open gums of the skin and slows down the fat-producing glands while rubbing it on the skin gives it a cleanser function.

Vitamin B

Vitamin B enhances your complexion. Vitamin B complex provides essential oils to the skin. It keeps the skin young. Vitamin B deficiency causes skin rashes, itching, wrinkles, and lip blasts.

Vitamin C

Vitamin C helps in protecting the skin against germs. It is helpful in making collagen fibers and protects the skin from the harmful effects of the sun’s ultraviolet rays. Vitamin C provides immune to many germs in the skin. Strawberries are one of the major sources of vitamin C for early health. The vitamin C contained in it is also important for increasing the level of collagen in the body, which helps to improve the elasticity and softness of the skin. Collagen levels decrease with age, but a diet rich in vitamin C can help keep skin healthy and young. Along with vitamin C, ellagic acid in strawberries also prevents collagen removal and edema response, both of which cause wrinkles. So always eat strawberries wherever you look and protect your skin from wrinkles. In addition, the canoe is also nutritious

Vitamin D

The beauty of this vitamin is that it can be obtained without money. Simply sitting in the sun for a lot of vitamin D can help improve health.

Vitamin D is found in most milk after sunlight, which is why a glass of milk daily keeps the bones, muscles, and teeth strong while the skin is bright and shiny. Vitamin D is one of the essential vitamins for the skin. The deficiency is due to a skin disorder.

Vitamin E

Vitamin E is helpful in reducing wounds, inflammation, and skin redness and irritation. This soluble vitamin is a powerful antioxidant. It produces strong immune resistance to free radicals born in the skin. Vitamin E is an essential ingredient in skin made products. Such creams, which contain vitamin E, are useful in applying the skin.

Men need to take 15 units of Vitamin E daily and 12 units for women to maintain their health. A substantial amount of vitamin E is found in wheat, bananas, sunflower seeds, green beans, vegetable oils, spinach, etc.

The secret to having a fresh and youthful face is another secret. That is, drink more water and keep the body hydrated or boiled. Drinking plenty of water keeps the face refreshed. Most experts say that the use of vitamins, minerals, protein, and amino used is very important for healthy skin.

قدرت نے انسان کی جِلد کو نرم و نازک اور بہت حساس بنایا ہے۔ خوبصورت نظر آنے کے لیے صرف میک اَپ ہی نہیں بلکہ جِلد کی مناسب دیکھ بھال بھی ضروری ہوتی ہے۔جِلد کی خوبصورتی کے لیے کریم اور لوشن سے زیادہ اہم مناسب غذا کا حصول ہے۔

اپنی من پسند غذا سے لطف اندوز ہونا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے، تاہم جرمنی کے HELIOS کلینک کے امراض جِلد اور الرجی کے شعبے کی ڈائریکٹر کرسٹیانے بیئرل کہتی ہیں،’جو لوگ متوازن غذا کا استعمال نہیں کرتے، وہ جِلد سے متعلق مسائل سے دوچار رہتے ہیں‘۔

جِلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے۔ ہر لمحہ ہماری جِلد کا واسطہ نقصان دہ اشیا سے پڑتا رہتا ہے، جو جسم میں ایسے غیر مستحکم ایٹمی ذرّات اور نقصان دہ مادے کی ترسیل کو ممکن بنا دیتے ہیں، جو جِلد کے علاوہ پورے جسم کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

وٹامنز آپ کی جِلد کو خوبصورت اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ مختلف وٹامنز ہماری جِلد پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں۔

وٹامن اے

غذائیات کی ایک جرمن ماہر گابریئیلے گراف بھی صاف اور نکھری ہوئی جِلد کے لیے وٹامن اور معدنیات کی اہمیت پر غیر معمولی زور دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں،’وٹامن اے جِلد کی تازگی کے لیے بہت ضروری ہے‘۔ وٹامن اے جِلد کی خشکی اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ اس کی کمی سے جِلد خشک ہوجاتی ہے اور خشکی سے جِلد میں پپڑیاں جمنے لگتی ہیں۔

وٹامن اے بڑھتی عمر کی وجہ سے پیدا ہونے والے جِلدی مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جِلد کو کیل مہاسوں ، چھائیوں اور جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

وٹامن اے سب سے زیادہ دودھ، گاجروں اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔ تربوز میں بھی وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے جِلد کے کھلے مسام کو بند کرنے اور چربی پیدا کرنے والے گلینڈز کی رفتار کم کردیتا ہے جبکہ اس کو جِلد پر رگڑنے سے یہ کلینزر کا کام دیتا ہے۔

وٹامن بی

وٹامن بی آپ کی رنگت کو خوبصورت بناتا ہے۔ وٹامن بی کمپلیکس جِلد کو ضروری تیل فراہم کرتاہے۔یہ جِلد کو ہمیشہ جوان رکھتا ہے۔ وٹامن بی کی کمی جِلد پر دھبوں ، خشکی، جُھریوں اور ہونٹ پھٹنے کا سبب بنتی ہے۔

وٹامن سی

وٹامن سی جِلد میں جراثیم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔یہ کولیجن فائبر بنا نے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور جِلد کو سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ وٹامن سی جِلد میں متعدد جراثیم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ جِلدی صحت کے لیے وٹامن سی کے حصو ل کا سب سے بڑا ذریعہ اسٹرابیری ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی جسم میں کولیجن کی سطح بڑھانے کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے، جو جِلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جِلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری میں موجود ellagic acid بھی کولیجن کے خاتمے اور ورم کے ردعمل کو روکتا ہے، یہ دونوں عوامل جُھریوں کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ جواں نظر آنے اور اپنی جِلد کو جُھریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اسٹرابیریز خوب کھائیں۔ اس کے علاوہ، کینو بھی غذائیت سے بھرپور پھل ہے، جو وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین اور آسان ذریعہ ہے۔

وٹامن ڈی

اس وٹامن کی خوبی یہ ہے کہ اسے پیسوں کے بغیر بھی حاصل کیا جاسکتاہے۔ بس کچھ دیر دھوپ میں بیٹھ کر بہت سارا وٹامن ڈی حاصل کر کے صحت کی بہتر نشوونما کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

سورج کی روشنی کے بعد وٹامن ڈی سب سے زیادہ دودھ میں پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ روزانہ ایک گلاس دودھ پینے والے افراد کی ہڈیاں، عضلات اور دانت مضبوط جبکہ جِلد روشن اور چمکدار رہتی ہے۔ وٹامن ڈی جِلد کے لیے ضروری وٹامنز میں سرفہرست ہے۔ اس کی کمی جِلد کی خرابی کاسبب بنتی ہے۔

وٹامن ای

وٹامن ای زخم، سوزش اور جِلد کی سرخی اور جلن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ حل پذیر ہونے والا وٹامن ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ جِلد میں پیدا ہونے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مضبوط قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ جِلد کی خوبصورتی کے لیے تیار کردہ مصنوعات میں وٹامن ای لازمی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسی کریمز، جن میں وٹامن ای شامل ہو،جِلد پر لگانا مفید ثابت ہوتا ہے۔

صحت مندرہنے کے لیے مردوں کو روزانہ وٹامن ای کے 15یونٹس اور خواتین کو 12یونٹس لینا ضروری ہیں۔ وٹامن ای کی وافر مقدار گندم، کیلے، سورج مکھی کے بیج،گری دارمیوے، نباتاتی تیل، پالک وغیرہ میں موجود ہوتی ہے۔

چہرے کے ترو تازہ اور جوان نظر آنے کا ایک راز اور بھی ہے۔ وہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا اور جسم کو ہائیڈریٹڈ یا آبیدہ رکھنا۔ خوب پانی پینے سے چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔ زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ، صحت مند جِلد کے لیے وٹامن، منرلز ، پروٹین اور امینوایسڈ کا استعمال بہت ضروری ہے۔

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments