واٹس ایپ صارف کاموبائل نمبر،تصویر، فون ماڈل اورلوکیشن بھی فیس بک کو فراہم کریگا
واٹس ایپ نے اپنی ایپلیکشن کے استعمال کے لیے پرائیویسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کردی ہیں جن کو قبول کرنا صارفین کے لیے لازمی ہے ورنہ ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔
فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کو نوٹیفیکیشنز بھی بھیج دیے ہیں اور انہیں پالیسی قبول کرنےکے لیے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے، بصورت دیگر صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کھوبیٹھےگا۔
نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرےگا۔
واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیہ کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ وٹس ایپ ٹرانزیکشن اور پیمنٹ کے نئے فیچر کی انفارمیشن بھی اپنے پاس رکھےگا۔
واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ جب صارفین ان سے منسلک تھرڈ پارٹی کی خدمات یا فیس بک کمپنی کی دوسری پراڈکٹس پر انحصارکرتے ہیں، تو تھرڈ پارٹی وہ معلومات حاصل کر سکتی ہے، جو آپ یا دوسرے لوگ ان کے ساتھ شیئرکرتے ہیں۔
واٹس ایپ کی نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ادارے کس طرح فیس بک کی سروسز کو استعمال کر کے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور مینج کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق صارفین کا ڈیٹا اسٹور کرنے کے لیے فیس بک کا عالمی انفراسٹرکچر استعمال کیا جارہا ہے۔
صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور واٹس ایپ کے علاوہ دیگر کالنگ اور میسجنگ سروسز کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر کمیل نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ فیس بک کے پاس پہلے سے یہ سب ڈیٹا موجود ہے بس وہ اب اطلاع دے رہا ہے کہ یہ ڈیٹا اس کے پاس ہے۔
حقیقت بھی یہ ہے کہ صارفین کا ڈیٹا واٹس ایپ اور فیس بک کے پاس پہلے سے ہی موجود ہے تاہم اب وہ اسے استعمال کرنے کے لیے صارف سے اجازت لے رہے ہیں تاکہ قانونی طور پر انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
WhatsApp New Policy 2021
WhatsApp will also provide the user’s mobile number, photo, phone model, and location to Facebook
WhatsApp has made new changes to the privacy policy for the use of its application that users must accept or their account will be deleted.
WhatsApp, a company owned by Facebook, has also sent notifications to users and given them until February 8 to accept the policy, otherwise, the user will lose access to the WhatsApp account.
Under the new policy, WhatsApp will not only use user data but also share it with third parties, especially Facebook.
According to WhatsApp’s new policy, users can add their name, mobile number, photo, status, phone model, operating system as well as device information, IP address, mobile network, and location to WhatsApp and other related social media platforms. Will provide the form.
At the same time, WhatsApp will keep you informed of new transaction and payment features. WhatsApp says that when users rely on third-party services or other Facebook company products linked to them, the third party may receive information that you or others share with them. WhatsApp’s new policy sets out how businesses can store and manage WhatsApp chats using Facebook’s services.
According to WhatsApp, Facebook’s global infrastructure is being used to store user data. Consumers are expressing concern over the change in WhatsApp privacy policy and the increase in downloading of calling and messaging services other than WhatsApp.
A Twitter user named Kamil said that Facebook already has all this data but he is now reporting that he has this data.
The fact is that WhatsApp and Facebook already have user data, but now they are asking the user for permission to use it so that they do not face any legal problems.