کورونا وائرس کے خوف نے اس وقت پوری دنیا کو اپنے خوف میں لپیٹ رکھا ہے جبکہ چین نے زبردست اقدامات کے باعث اسے شکست دینا شروع کر دی ہے اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے جبکہ پاکستانی حکومت بھی اس سے نبردآزما ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب بھی کیا ۔
برطانوی ویب سائٹ ”ڈیلی میل“ کے مطابق چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ” ووہان “میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ بلڈ گروپ (A)” اے “ والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں جبکہ دوسری طرف جن افراد کا بلڈ گروپ ” او“ (O) ہے ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سب سے کم امکانات ہیں ۔ یہ انکشاف چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد پر کی جانے والی تحقیق کے دوران ہوا ہے ۔
ڈیلی میل کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ تحقیق کے مطابق ووہان کی آباد ی میں 34 فیصد لوگوں میں بلڈ گروپ ” او “(O) پایا جاتا ہے جبکہ بلڈ گروپ ”اے “ رکھنے والے لوگوں کی شرح 32 فیصد ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں جن لوگوں کا بلڈ گروپ ”او“ تھا ان کی شرح 25 فیصد رہی جبکہ دوسری جانب بلڈ گروپ ” اے “ والے افراد کی شرح 41 فیصد تھی ۔
چین کے صوبے ” ہوبائے “ میں تین ہسپتالوں سے محققین نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار 173 افراد کے نمونے حاصل کیے جن میں وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 206 افراد بھی شامل تھے ۔تحقیق کے دوران ان افرادکے نمونوں کا موازنا وووہان میں ہی موجود 3694 صحت مند افراد کے نمونوں کے ساتھ کیا گیا جو کہ اسی علاقے میں رہ رہے تھے ۔
مرنے والے 206 افراد میں سے 85 کا بلڈ گروپ ”اے “ (A) تھا جو کہ مجموعی ہلاکتوں کا 41 فیصد ہے جبکہ وائر س کے باعث مرنے والوں میں صرف 52 افراد ایسے تھے جن کا بلڈ گروپ (O) تھا جو کہ اموات کا ایک چوتھائی تھا اور اموات کا25 فیصد بنتا ہے ۔چین کے 11 ملین کی آباد ی والے شہر ووہان میں 34 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کا بلڈ گروپ ”اے “ ہے ۔
تحقیق میں بتایا گیاہے کہ بلڈ گروپ ”اے “والے افراد کو اپنا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وائر سے متاثر ہونے کے امکانات کم سے کم ہو ں ، یہ تحقیق آن لائن ”medrxiv“ پر شائع کی گئی ہے ۔ کورونا وائر سے متاثرہ افراد جن کا بلڈ گروپ اے ہے انہیں ممکنہ طور پر زیادہ نگرانی اور جارحانہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے ۔
تحقیق کے مطابق چین میں بشمول اموات وائرس سے متاثر ہونے والے تمام افراد میں سے جن افراد کا بلڈ گروپ اے تھا ان کی شرح 38 فیصد رہی جبکہ بلڈگروپ ”او“ والے افراد کی تعداد 26 فیصد تھی ۔
”لیبارٹری آف ایکسپریمنٹل ہیماٹولوجی “کے محقق ” گاﺅ ینگ دائی “ نے ” ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ “ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تحقیق ممکنہ طور پر طبی حکام کیلئے مدد گار ثابت ہو لیکن عام شہریوں کو اس اعدادو شمار کو بہت زیادہ سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا بلڈ گروپ اے ہے تو اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں کیونکہ اس یہ مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ سو فیصد کورونا سے متاثر ہوں گے ۔اور اگر آپ کا بلڈ گروپ ”او“ہے تو اس کا بھی یہ مطلب نہیں ہے کہ بالکل محفوظ ہیں ، اس لیے آپ کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں ۔
Which blood group individuals are more likely to be infected with the corona virus Which blood group individuals are more likely to be infected with the corona virus The fear of the Corona virus has engulfed the entire world in fear as China has started to defeat it due to tremendous measures and is moving fast while the Pakistani government is also struggling with it and Prime Minister Imran Khan. He also addressed the nation yesterday.
According to the British website “Daily Mail” a study in Wuhan, China’s most affected city, revealed that people with blood group (A) “A” are most likely to be infected with the Coronavirus. On the other hand, those who have a blood group “O” have the least chance of being infected with the coronavirus. This was revealed during research conducted on people affected by the Coronavirus in China.
Blood Mail “O” is found in 34% of the population of Wuhan, while the percentage of people with blood group “A” is 32%, according to the Daily Mail’s report. In the Corona virus-infected people the blood group “O” was 25%, while on the other hand, the blood group “A” was 41%.
Researchers from 2 hospitals in China’s province of “Hubei” obtained samples of 2,173 people infected with the Coronavirus, including 206 people killed by the virus. During the investigation, the samples were compared to Wuhan. This was done with a sample of 3694 healthy individuals living in the same area.
Of the 206 people who died, 85 were the blood group “A”, which accounts for 41% of the total fatalities, while only 52 of those who died of the virus had a blood group (O) that caused the death. There were a quarter and 25 percent of the deaths. In Wuhan, China’s 11 million population, 34 percent of people have blood group “A”.
Research suggests that people with blood group “A” need to be more careful so that their chances of getting infected with the virus are minimized, the research is published online at “medrxiv”. Corona virus-infected people with blood group A probably need more monitoring and aggressive treatment.
According to the research, out of all the people affected by the virus, including blood group A in China, the rate of blood group A was 38% while that of blood group “O” was 26%.
“The research is likely to be helpful to medical authorities, but to ordinary citizens, the data is very serious,” Ga Young Dai, a researcher at the “Laboratory of Experimental Hematology”, told the South China Morning Post. No need to take it. They said that if you have blood group A, it does not bother you because it does not mean that you will be 100 percent affected by corona. And if your blood group “O” does not mean that they are safe at all, so you should take precautions and keep your hands well-protected. Wash.